سندھ

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید میر غلام مصطفیٰ شاہ نے محکمہ

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید میر غلام مصطفیٰ شاہ نے محکمہ آبپاشی کے حکام اور مقامی انتظامیہ کے ہمراہ منگلی کے قریب دریائے سندھ کا دورہ کیا اور سیلابی صورتحال کے تناظر میں پانی کی سطح کا جائزہ لیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پانی کا بہاؤ تین سے ساڑھے تین لاکھ کیوسک ہے، جبکہ اس مقام پر دس لاکھ کیوسک پانی گزرنے کی گنجائش موجود ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ انتظامیہ اور محکمہ آبپاشی کے اہلکار ہائی الرٹ ہیں اور کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دریا کے بندوں کے قریب موجود بعض جانور اپنے بل بنانے کے لیے ڈیموں میں سوراخ کر دیتے ہیں، جس کے باعث بعض اوقات پانی کا خدشہ پیدا ہو جاتا ہےسید غلام مصطفیٰ شاہ نے مزید کہا کہ سکھر سے پانی آنے کا کوئی خطرہ نہیں، تاہم اس کے باوجود انتظامیہ کو ہر وقت چوکس رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سکرنڈ رمیز راجہ اور ایریگیشن انجینئر تیمور حسین کھیڑو بھی موجود تھے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You