نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر آفیس شہید بینظیرآباد کی جانب سے

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر آفیس شہید بینظیرآباد کی جانب سے ووٹ کی رجسٹریشن کے حوالے سے ایک آگاہی سیمینار آج گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن اینڈ ریہیبلیٹیشن کمپلیکس نواب شاہ میں منعقد کیا گیا اس موقع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر شہید بینظیرآباد محمد یوسف مجیدانو، ریجنل ڈائریکٹر اسپیشل ایجوکیشن غلام مرتضیٰ چنڑ، ڈپٹی ڈائریکٹر عدنان مھر، پرنسپل مراد علی جمالی اور دیگر نے کہا کہ خصوصی بچے ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں جن کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دینے سے انکو معاشرے کا کارآمد شہری بنایا جاسکتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی خصوصی ہدایت پر خصوصی افراد کے ووٹ کی رجسٹریشن کے حوالے سے آگاہی سیمینارز کا انعقاد کیا جارہا ہے آج کا سیمینار بھی اس سلسلے کی ایک کڑی ہے جس کا مقصد خصوصی طلباء و طالبات کو ووٹ کی رجسٹریشن کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا ہے اس موقع پر سیمینار میں ریجنل ڈائریکٹر اسٹیوٹا لعل بخش چانڈیو، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر فوزیہ مستوئی، آصف علی، مسرور میمن، علی رضا اور اسپیشل ایجوکیشن سنٹر کے اساتذہ اور اسپیشل بچوں نے شرکت کی۔



