سندھ

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے ماحولیات، موسمیاتی تبدیلی

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے ماحولیات، موسمیاتی تبدیلی و کوسٹل ڈویلپمنٹ دوست محمد راہموں کی ہدایت پر سندھ انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی (سیپا) شہید بینظیر آباد کی جانب سے ضلع شہید بینظیر آباد کی تحصیل دولت پور میں قائم آئل اسٹوریج ڈپوؤں کا ماحولیاتی معائنہ کیا گیا۔معائنے کے دوران مختلف ماحولیاتی پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔ ریجنل انچارج سیپا علی محمد رند نے بتایا کہ ڈیپوں کے دورے کے موقع پر یہ بات سامنے آئی کہ بعض آئل اسٹوریج ڈپو اب تک اپنے انوائرمنٹل مینجمنٹ پلانز (EMPs) کی تجدید جمع نہیں کرا سکے ہیں۔جبکہ زیادہ تر ڈپوؤں کی جانب سے ماحولیاتی بہتری کے لیے شجرکاری مہم بھی شروع نہیں کی گئیں تاکہ ہائیڈرو کاربن اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کے مضر اثرات کو کم کیا جا سکے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کئی آئل اسٹوریج ڈپو انوائرمنٹل مانیٹرنگ رپورٹس (EMRs) اور انوائرمنٹل مینجمنٹ پلانز (EMPs) بھی فراہم کرنے میں ناکام رہے ہیں سیپا کی معائنہ ٹیم نے ڈپو انتظامیہ کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ سندھ انوائرمنٹل پروٹیکشن ایکٹ 2014 کے تحت تعمیل کے تقاضوں پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ آئل ڈپوں کی انتظامیہ کو سختی سے پابند کیا گیا کہ خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس سلسلے میں رپورٹ ڈائریکٹر جنرل سیپا کو ارسال کی جا رہی ہے تاکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مزید کارروائی کی جا سکے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You