سندھ
نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) نواب شاہ میں فائرنگ سے بھنگوار برادری کے 6افراد قتل لاشوں

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) نواب شاہ میں فائرنگ سے بھنگوار برادری کے 6افراد قتل لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیاپولیس کے مطابق بی سیکشن تھانے کی حدود کیریو موری کے قریب تیں موٹر سائیکلوں پر سوار مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کرکے 6افراد کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی لاشوں کو پیپلز میڈیکل اسپتال پوسٹ مارٹم کے لئے منتقل کردیا گیا جاں بحق ہونے والوں کی شناخت شہباز علی۔یار محمد ۔حبدار علی۔رجب علی فرمان اور ۔قربان علی کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ جاں بحق افراد کا تعلق بھنگوار برادری سے ہے جو پیشی کے لیے عدالت جارہے تھے کہ راستے میں گھات لگائے افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا ایس ایس پی شبیر سیٹھار کا کہنا ہے کہ بظاہر پرانی دشمنی کا شاخسانہ لگ رہا ہے مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔۔۔۔



