نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) نواب شاہ شہر میں قائم شراب و دیگر منشیات کے اڈے ختم کئے

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) نواب شاہ شہر میں قائم شراب و دیگر منشیات کے اڈے ختم کئے جائیں اور شہر میں شراب کے نشے میں دھت بدمعاشوں کو دھشت گردی کرنے دکانوں سے کھانے پینے کی اشیاء کی لوٹ مار فائرنگ سے باز رکھنا ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داریاں ھے نواب شاہ سیٹزن کمیٹی ھر ظلم وبربریت زیادتی کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ھوگی ان خیالات کا اظہار نواب شاہ سیٹزن کمیٹی کے صدر محمد اسلم نوری سلطانی نے نواب شاہ سیٹزن کمیٹی کے ایک اھم اجلاس سے میڈیا بریفننگ دیتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پیپلز میڈیکل اسپتال مقتل گاہ بن چکا ھے بد ترین گندگی دوائیں نایاب ایم آر آئی سٹی اسکین مشین ایکسرے کی فلمیں نہ ھونا یہ وائس چانسلر اور ایم ایس کیلئے سوالیہ نشان ہے اسکی جتنی بھی مزمت کی جائیں کم ھے انہوں مزید کہا کہ حیسکو انتظامیہ کی جانب سے بلاجواز لوڈشیڈنگ شہریوں کیلئے عذاب کی صورت اختیار کر چکی ھے اگر اس کا سد باب نہ کیا گیا تو پھر عملی طور پر سیٹزن کمیٹی میدان میں آکر احتجاج کرئیگی انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کو صاف پینے کا پانی میسر نہیں مئیر میونسپل کارپوریشن شھید بینظیر آباد صاف پانی کی ترسیل کو ممکن بنائیں حالیہ بارشوں کے موسم میں گٹروں کی صفائی کو بھی ترجیح بنیادوں پر ممکن بنایا جائیں لال بلڈنگ ھندوؤں کی ابادی جہاں رھائش پزیر ہے وھاں بغیر لائسنس کے شراب کا اڈہ بند کیا جائے تعلیم کے شعبے میں کریپشن بند کی جائیں تعلیمی اداروں میں کتابوں کی ترسیل ممکن بنائی جائیں انہوں نے کہا کہ نواب شاہ سیٹزن کمیٹی تمام مسائل کیلئے بھرپور آواز اٹھانے گی اس موقعہ پر نواب شاہ سیٹزن کمیٹی کے عہدے داروں محمد علی عباسی ایڈووکیٹ محمد کلیم جٹ ایڈووکیٹ لآل چند لوھانو ایڈووکیٹ راؤ دانیال شاھد راجپوت احسن کھوکھر ایڈووکیٹ راؤ محمد افضل راجپوت فرقان ملک شکیل احمد ملک فیصل راؤ محمد عمران ودیگر رھنماوں نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا



