سندھ
نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) دوڑ میں چاول کی فصل کے مناسب ریٹ نہ ملنے پر کاشتکار

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) دوڑ میں چاول کی فصل کے مناسب ریٹ نہ ملنے پر کاشتکار برادری سراپا احتجاج بن گئی کسانوں کا کہنا ہے کہ فصل تیار ہونے کے باوجود انہیں منڈیوں میں ان کی محنت کا منصفانہ معاوضہ نہیں دیا جارہا، جس کے باعث وہ مالی مشکلات کا شکار ہیں۔اس صورتحال کے خلاف جسقم دوڑ کی جانب سے بادل بروہی کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی گئی، جو بائی پاس دوڑ سے شروع ہوکر شاہی بازار میں اختتام پذیر ہوئی۔ریلی میں سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے مجاہد رستمانی، زمیندار نور محمد بھرگڑی سمیت سینکڑوں کسانوں اور شہریوں نے شرکت کی۔مقررین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ چاول کی فصل کا سرکاری ریٹ فوری طور پر مقرر کیا جائے۔ریلی کے شرکاء نے خبردار کیا کہ اگر ان کے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو احتجاجی دائرہ پورے ضلع تک بڑھایا جائے گا۔



