سندھ

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)ڈی آئ جی شھید بینظیرآباد پرویز احمد چانڈیو کی ھدایات کی

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)ڈی آئ جی شھید بینظیرآباد پرویز احمد چانڈیو کی ھدایات کی روشنی میں رینج بھر میں منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کامیابی سے جاری ڈسٹرکٹ سانگھڑ کی حدود میں چھاپوں میں چرس کے 11 ڈیلروں سے 6460 گرام چرس برآمد۔ منشیات کے دیگر ڈیلروں سے 4600 پڑیاں مضر صحت گٹکا، 100 لیٹر شرآب اور ولائیتی وسکی کی پانچ پیٹس برآمد کی ہیں۔ زیر تفتیش ملزمان سے ایک ٹی ٹی پسٹل اور ایک ریپیٹر جبکہ دوران گشت پولیس مقابلے کے مقدمات میں روپوش ملزم سجاد علی عرف اجے نظامانی کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک ٹی ٹی پسٹل برآمد کرلیا۔منشیات اور چرس کے ڈیلروں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کے نتیجے میں ایس ایچ او کھائی محمد اعظم بھنگوار، ایس ایچ او بی سیکشن انیل جمن کوری، ایس ایچ او شہدادپور ذوالفقار علی پاہی، ایس ایچ او ٹنڈوآدم محمد شریف کھوسو، ایس ایچ او سنجھورو محمد علی، ایس ایچ او جھول منیر بالادی نے ماتحت عملے کے ہمراہ چرس کے ڈیلروں محمد امین مری، جانی مری، نادر علی چانڈیو، نواز بلوچ، عباس پٹھان، لال محمد چانڈیو، شاہنواز کے خلاف کاروائی میں مجموعی طور پر 6460 گرام چرس برآمد کی ہے۔اس کے علاوہ گٹکے اور منشیات کے دیگر ڈیلروں کے خلاف ایس ایچ او کھپرو محمد شریف جمالی و دیگر نے ماتحت عملے کے عملے کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروشوں رحمت اللہ، عمران عرف مانی جٹ، پیر بخش، غلام محمد آرائیں، محمد عمر راجپوت، ارسلان ملک، فقیر محمد چانگ اور دیگر سے 4600 پڑیاں مضر صحت گٹکا اور 100 لیٹر شرسب برآمد کی ہیں۔ ایس ایچ او سانگھڑ گلزار علی مری نے ماتحت عملے کے ہمراہ دوران گشت ملزم سجاد عرف شہزاد عرف سرفراز عرف اجے نظامانی کو گرفتار کرکے ایک بنا لائسنس غیر قانونی ٹی ٹی پسٹل برامد کیا ہے۔ ملزم اس سے قبل بھی سانگھڑ اور سنجھوروکے اقدام قتل کے دو مقدمات میں روپوش بھی تھا۔ ایس ایچ او شاہ پورچاکر محمد یوسف آرائیں نے ماتحت عملے کے ہمراہ دوران تفتیش ملزمان منیر احمد ڈاہری اور قربان ڈاہری سے ایک ٹی ٹی پسٹل اور ایک ریپیٹر برآمد کیا ہے۔ جبکہ ایک اور کاروائی میں ملزمان قربان ڈاہری محمد، شعیب ڈاہری اور علی رضا ڈاہری سے ولایتی وسکی کی پانچ پینٹس بھی برآمد کی ہیں

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You