سندھ

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد عبدالصمد نظامانی کی زیر صدارت

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد عبدالصمد نظامانی کی زیر صدارت ضلع شہید بینظیرآباد میں لوکل گورنمنٹ کی خالی نشستوں پر انتخابات کے انعقاد کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر اور ریٹرننگ افسران کی تربیت کے حوالے سے ایک اجلاس ان کے دفتر میں منعقد ہوا اجلاس میں ریجنل الیکشن کمشنر شہید بینظیرآباد محمد یوسف صدیقی، اسسٹنٹ کمشنر نوابشاہ اقبال احمد تنیو، اسسٹنٹ کمشنر دوڑ محمد ذاکر، اسسٹنٹ کمشنر سکرنڈ رميز راجا سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عبدالصمد نظامانی نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات بھی جمہوری عمل کا اہم حصہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر، ریٹرننگ افسران اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران کی تربیت کا مقصد انتخابی عمل کو شفاف، پرامن اور قانون کے مطابق بنانا ہے۔ اس موقع پر اجلاس کو آگاہ کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر شہید بینظیرآباد محمد یوسف مجیدانو نے بتایا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق ضلع شہید بینظیرآباد میں لوکل گورنمنٹ کی یونین کونسلز اور وارڈز کی خالی 7 نشستوں پر انتخابات 24 ستمبر 2025 کو منعقد ہوں گے۔ اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر، ریٹرننگ افسران اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران کو انتخابی عمل کے حوالے سے تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ضلع میں یو سی چیئرمین، وائس چیئرمین اور جنرل ممبران کی 7 نشستیں خالی ہیں، جن میں ٹاؤن کمیٹی جام صاحب، ٹاؤن کمیٹی بچھیری، ٹی ایم سی ایچ ایم خواجہ نوابشاہ کی یونین کمیٹی 4، یونین کونسل 28 پنھل خان چانڈیو، یونین کونسل 54 پٹ پیریل، یو سی 18 ابوالحسن اور یو سی 44 ساوڑی شامل ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You