نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد شہریار گل میمن نے ڈی سی آفیس


نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد شہریار گل میمن نے ڈی سی آفیس کے دربار ہال میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلاکر سات روزہ قومی انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا* بعد ازاں ڈپٹی کمشنر شہریار گل میمن کی زیر صدارت قومی انسدادِ پولیو مہم کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے ایک اجلاس آج ڈی سی آفیس کے دربار ہال میں منعقد ہوا اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ قومی انسدادِ پولیو مہم کو کامیاب بنانا ہم سب کی مشترکہ ذمے داری ہے کیونکہ مستقل کے معماروں کو پولیو جیسی خطرناک وائرس سے محفوظ بنانے کے لیے پولیو سے بچاؤ کے قطرے واحد ذریعہ ہے ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ گرمی کے موسم کے پیش نظر مہم کے دوران پولیو ویکسین کی کولڈ چین برقرار رکھنے اور پولیو ٹیموں کو گرمی سے بچاؤ کے لئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں انہوں نے مزید کہا کہ مہم کے دوران نئی یونین کونسلوں پر بھی خصوصی توجہ دیکر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں ڈپٹی کمشنر نے والدین سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ قومی انسدادِ پولیو مہم کے دوران گھر گھر آنے والی پولیو ٹیموں سے تعاون کریں اور اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلائیں ڈپٹی کمشنر نے محکمہ پولیس کے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ وہ قومی انسدادِ پولیو مہم کے دوران پولیو ٹرانزٹ پوائنٹس پر پولیس اہلکاروں کی مقرری کو یقینی بنائیں ڈپٹی کمشنر نے تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ وہ قومی انسدادِ پولیو مہم کے دوران ٹیموں کے کام کا جائزہ لیں اور ریفیوزل بچے کوور کرانے میں مدد کریں اس موقع پر اجلاس کو آگاہی دیتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اسداللہ ڈاہری اور فوکل پرسن برائے پولیو ڈاکٹر اللّٰہ بخش راجپر نے بتایا کہ ملک بھر کی طرح ضلع شہید بینظیرآباد میں بھی قومی انسدادِ پولیو مہم 21 سے 26 اپریل تک منعقد ہورہی ہے مہم کے دوران ضلع کے پانچ سال تک کی عمر کے 4 لاکھ 20 ہزار 756 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے اس مقصد کے لیے 1314 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں 1212 موبائل، 23 ٹرانزٹ اور 79 فکسڈ ٹیمیں شامل ہیں انہوں نے مزید بتایا کہ مہم کو کامیاب بنانے اور مقرر کردہ ٹارگیٹ کے حصول کے لیے مائیکرو پلان، پولیو ٹیموں کی تربیت سمیت دیگر انتظامات مکمل کئے گئے ہیں جبکہ پولیو ٹیموں کو گرمی سے بچاؤ کے لیے کیلسی اور او آر ایس کے ساشے دئے گئے ہیں اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حسان ظفر، مئیر قاضی محمد رشید بھٹی، ٹاون چیئرمینز سید عاطف زیدی، محمد حیات کاکیپوتہ کے علاوہ محکمہ صحت، پولیس، تعلیم اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے گذشتہ انسدادِ پولیو مہم کے دوران بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیو ورکرز میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔



