سندھ

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)شہید بینظیر آباد یونیورسٹی کی طالبات کی طرف سے احتجاج اور الزامات

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)شہید بینظیر آباد یونیورسٹی کی طالبات کی طرف سے احتجاج اور الزامات کا ایس ایس پی شہید بینظیر آباد کا نوٹس_ایس ایس پی شہید بینظیر آباد شبیر احمد سیٹھار یونیورسٹی کی طالبہ کی جانب سے احتجاج اور یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف الزامات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے اے ایس پی ، ڈی ایس پی سٹی، ڈی ایس پی صدر اور ایس ایچ او ویمن پولیس پر مشتمل انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ خواتین ہراسگی کے انسداد کے لیے ویمن پولیس اسٹیشن شہید بینظیر آباد میں ایس ایچ او ویمن کی سربراہی میں ایک خصوصی فسیلیٹیشن ڈیسک قائم کر دیا گیا ہے، جہاں خواتین اپنی شکایات براہِ راست یا بذریعہ فون واٹس ایپ درج کرا سکتی ہیں۔رابطہ نمبر:ایس ایچ اوویمن:03121283651ھیڈمحررویمن:03073233819ایس ایس پی شہید بینظیر آباد شبیر احمد سیٹھار نے مزید کہنا ہے کہ شہید بینظیر آباد یونیورسٹی سمیت تمام تعلیمی اداروں میں پڑھنے والی بچیاں ہماری بیٹیاں اور بہنیں ہیں۔ ان کے ساتھ ہراسگی یا ناانصافی کا کوئی واقعہ برداشت نہیں کیا جائے گاایس ایس پی شہید بینظیر آباد کل متعلقہ یونیورسٹی کا دورہ بھی کریں گے، اور شکایت میں لگائے گئے الزامات ثابت ہوئے تو ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You