نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)ایس ایس پی شہید بینظیر آباد شبیر احمد سیٹھارکے احکامات پر شہید

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)ایس ایس پی شہید بینظیر آباد شبیر احمد سیٹھارکے احکامات پر شہید بینظیر آباد پولیس کا اسٹریٹ کرائم اور منشیات فروشی میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن 06 ملزمان گرفتار، چوری شدہ موٹر سائیکلیں اور منشیات برآمد مقدمات درج تفصیلات کے مطابق تھانہ تعلقہ پولیس دوران سنیپ چیکینگ کاروائی کرتے ہوئے ملزم غلام حسین چانڈیو کو گرفتار کرکے ملزم سے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرلیا گیا برآمد موٹر سائیکل کچھ روز قبل تھانہ تعلقہ کے حدود سے چوری ہوئی تھی دوسری جانب تھانہ پبجو پولیس کی کامیاب کاروائی اسٹریٹ کرائم، ڈکیتی و موٹر سائیکل لفٹنگ کی وارداتوں میں ملوث ملزم محمد یوسف ڈاہری کو گرفتار کرکے غیر قانونی اسلحہ 30 بور پسٹل اور چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرلیا گیاتھانہ بالوجاقبا پولیس دوران سنیپ چیکینگ منشیات فروشی میں ملوث 2 ملزم اشتیاق اور علی جان زرداری کو گرفتار کرلیا گرفتار ملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد میں مضر صحت گٹکا سوپاری برآمد کرکے ملزمان کے خلاف منشیات کے تحت مقدمات درج کر دیئے گئےتھانہ 60 میل پولیس نے دوران سنیپ چیکینگ منشیات فروشی میں ملوث ملزم ریاض رند کو گرفتار کرلیا گرفتار ملزم کے قبضے سے بھاری تعداد میں مضر صحت گٹکا سوپاری برآمد کرکے ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کردیا گیاتھانہ ماڑی جلبانی پولیس کی کاروائی دوران گشت منشیات فروش ملزم گل حسن چانڈیو کو گرفتار کرلیا گرفتار ملزم کے قبضے سے بھاری تعداد میں مضر صحت گٹکا سوپاری برآمد کرکے ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کردیا گیا



