اہم خبریںجہلم

ناصر محمود باجوہ کی کمانڈ میں ضلع جہلم میں امن و امان برقرار رکھنے، اغواء،قتل/ اندھے قتل،چوری،ڈکیتی،رابری جیسے سنگین نوعیت کے مقدمات

جہلم پولیس نے گزشتہ سال کےدوران ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرناصر محمود باجوہ کی کمانڈ میں ضلع جہلم میں امن و امان برقرار رکھنے، اغواء،قتل/ اندھے قتل،چوری،ڈکیتی،رابری جیسے سنگین نوعیت کے مقدمات کی ٹریسنگ،ملزمان کی گرفتاری، منشیات جیسی لعنت کے مکمل خاتمے،جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کی جس کے لئے جہلم پولیس دن رات مصروف عمل ہے۔ کمیونٹی پولیسنگ،بروقت انصاف کی فراہمی، لوگوں کے جان و مال کی حفاظت اور سیکورٹی مہیا کرنے کے لیے جہلم پولیس ہمہ وقت تیار ہے اسی طر ح امن و امان کو قائم رکھنے کے لیے جہلم پولیس کی طرف سے وقتا فوقتا سرچ آپریشن کیے جاتے ہیں۔ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی قیادت میں گزشتہ سال کے دوران قتل کے کل مقدمات50درج کئے گئے جن میں ملزمان گرفتار168کئے گئے،اندھے قتل کے کل مقدمات06 درج کئے گئے جن میں22ملزمان گرفتار کئے گئے اور ڈکیتی معہ قتل کا04مقدمات درج کیے گیے،جس میں11ملزمان گرفتار کئے گئے،گزشتہ سال میںڈکیتی کے کل14مقدمات درج کئے گئے ،جن میں60ملزمان کو گرفتار کیا گیا،گزشتہ سال میں رابری کے کل مقدمات150درج کئے گئے،جن میں206ملزمان کو گرفتار کیا گیا،بچوں کے ساتھ زیادتی کے کل مقدمات37درج کئے گئے،جن میں34ملزمان کو گرفتار کیاگیا ،جبکہ ریپ کے کل22مقدمات درج کئے گئے ،جن میں18ملزمان کو گرفتار کیا گیا،گینگ ریپ کےکل22مقدمات درج کئے گئے،جن میں60ملزمان کو گرفتار کیا گیا،جہلم پولیس نےگزشتہ سال میں کل1879مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کیا جن میں سے123مجرمان اشتہاری نہایت سنگین مقدمات میں مطلوب تھے جبکہ سنگین مقدمات میں1050اور 706عدالتی مفروران اور بذریعہ انٹر پول 06اشتہاری مجرمان کو گرفتار کیا گیا،جرائم بر خلاف پراپرٹی میں39گینگز ٹریس کر کے141ملزمان گرفتارکئے گئے،جن سے برآمدگی مالیتی10کروڑ 05لاکھ 74ہزار 433روپے،جن سے اسلحہ33عدد پسٹل30بور،پسٹل 32بور 02عدد ،رائفل12بور02عدد،رائفل07ایم ایم11عدد،پسٹل09ایم ایم01عددجبکہ کل102روندبرآمد کئے گئے ،ان ملزمان سے منشیات بھی برآمد کی گئی جس میں01کلو230گرام چرس ہے ،جہلم پولیس نے منشیات کے تدارک کے لئے ضلع بھر میں بھرپور کریک ڈاؤن کیا،منشیات کے752مقدمات درج کر کے767ملزمان گرفتارکئے جن کے قبضہ سے چرس564کلو209گرام ہیروئن68کلو423گرام،آئس02کلو35گرام،افیون 19کلو750گرام اور شراب کی6081بوتلیں برآمد کی گئیں جبکہ 01عدد چالو بھٹی بھی قبضہ میں لی گئی،غیر قانونی اسلحہ کے562 مقدمات درج کر کے566ملزمان گرفتارکئے گئے،جن سے پسٹلز418عدد، ریوالور 13عدد،رائفل58عدد،کلاشنکوف25عدد گنز55عدد،چاقو /خنجر /مکا11عدد اور4364روندز برآمد کئے گئے،قمار بازی کے44مقدمات درج کر کے309ملزمان گرفتارکئے گئے،جنسےکل ریکوری14لاکھ74ہزار812روپے،232عددموبائل فونز،کاریں 05عدد،مرغ31عدد،پسٹل 01عدد،موٹرسائیکل 43عدد،رکشہ01عدد اور آلات قمار بازی برآمد کئے گئے،گزشتہ برس میں مکمل چالان کی شرح82فیصد رہی،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کل44467چالان کر کے01کروڑ 38لاکھ 10ہزار 550روپے کا جرمانہ کیا گیا،جہلم پولیسخدمت مرکز میں شہریوں کوفراہم کی جانے والی سہولیات133952نے استفادہ کیا،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نےاوپن ڈور پالیسی کے تحت217کھلی کچہریوں کا انعقاد کرتے ہوئے گزشتہ سالمیں بذریعہ کمپلینٹ3304کی شکایات کو سنااور ان پر احکامات جاری کیے،انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے وژن کے مطابق ضلع جہلم کے تھانہ سوہاوہ،تھانہ دینہ، تھانہ سٹی،تھانہ سول لائینز،تھانہ سٹی،تھانہ منگلا کینٹ،تھانہ چوٹالہ اور تھانہ پنڈدادنخان کو سیپس پروٹوکول پر منتقل کر دیا گیا ہے جہاں جدید طرز کی سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں جبکہ فرینڈز آف پولیس اور پولیس انٹرنشپ میں232 نوجونوں نےابھی تک خود کو رجسٹر کر کے جہلم پولیس کے ساتھ کام کیا ہے،محکمانہ احتساب کی پالیسی پر عملدرآمد ہوتے ہوئے پولیس افسران و ملازمین کے1261شوکاز نوٹس کے متعلق سزا و جزا ء کے احکامات جاری کیے، اسی طرح اچھی کارکردگی دکھانے پر 1460 پولیس افسران کو تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا جبکہ 565 پولیس افسران کو تعریفی سرٹیفیکٹ سمیت نقد انعام سے نوازا گیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You