سندھ

نارتھ ناظم آباد میں شیر شاہ سوری روڈ کی بحالی کا کام مکمل

*نارتھ ناظم آباد میں شیر شاہ سوری روڈ کی بحالی کا کام مکمل*

کراچی (رپورٹ: جاوید صدیقی) نارتھ ناظم آباد کی مرکزی شاہراہ شیر شاہ سوری روڈ کی خستہ حالی کی وجہ سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر تھی، جس سے علاقے کے مکینوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ نارتھ ناظم آباد کے چیئرمین، عاطف علی خان نے سیاست سے بالا تر ہوکر عوامی خدمت کو اولین ترجیح دی اور ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے اس سڑک کی لیولنگ اور ڈریسنگ کا کام فوری طور پر مکمل کروایا۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ شیر شاہ سوری روڈ کی دیکھ بھال اور مرمت کا کام دراصل مئیر کراچی کے تحت آتا ہے، مگر چیئرمین نارتھ ناظم آباد نے اس اہم مسئلے کو نظر انداز نہیں کیا اور عوامی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے فوری اقدام اٹھایا۔ اس موقع پر چیئرمین نارتھ ناظم آباد نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود اور سہولت کے لیے وہ ہر ممکن اقدامات کریں گے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی سیاسی تفریق کو راہ میں حائل نہیں ہونے دیں گے۔

{"fte_image_ids”:[],”remix_data”:[],”remix_entry_point”:”challenges”,”source_tags”:[],”source_ids”:{},”source_ids_track”:{},”origin”:”unknown”,”total_draw_time”:0,”total_draw_actions”:0,”layers_used”:0,”brushes_used”:0,”total_editor_actions”:{},”photos_added”:0,”tools_used”:{},”is_sticker”:false,”edited_since_last_sticker_save”:false,”containsFTESticker”:false}

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You