اہم خبریںسندھ

نئی حکومت میں پیپلز پارٹی کا کیا حصہ ہے یہ بلاول طے کریں گے۔فاروق نائیک

نئی حکومت میں پیپلز پارٹی کا کیا حصہ ہے یہ بلاول طے کریں گے۔فاروق نائیک

حکومتی تشکیل پر تمام جماعتوں کو مل بیٹھ کر فارمولا طے کرنا چاہیے کیونکہ ملک نئے الیکشن کا متحمل نہیں ہو سکتا۔رہنما پی پی

کراچی(نمائندہ رخسار بٹ)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما فاروق ایچ نائیک نے کہا ہےکہ نئی حکومت میں پیپلز پارٹی کا کیا حصہ ہے یہ بلاول طے کریں گے۔کراچی میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ حکومتی تشکیل پر تمام جماعتوں کو مل بیٹھ کر فارمولا طے کرنا چاہیے کیونکہ ملک نئے الیکشن کا متحمل نہیں ہو سکتا۔انہوں نے کہا کہ معاشی بحران سے گزر رہے ہیں لہٰذا سڑکوں پر نکلنے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا، ملک میں قانون موجود ہے، الیکشن ٹربیونل بھی موجود ہیں، سیاسی استحکام سے ہی معاشی استحکام ہوگا۔پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ نئی حکومت میں پیپلز پارٹی کا کیا حصہ یہ بلاول فیصلہ کریں گے، حکومتی تشکیل کے لیے بات چیت جاری ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You