کالم/مضامین

میری ایک بات یاد رکھیئے گا

میری ایک بات یاد رکھیئے گا

پاکستان بھر میں تمام قومیں چاہے وہ کسی بھی صوبے یا زبان یا قبیلہ سے تعلق رکھتی ھوں ان میں ترقی پانے والے مشہور و معروف ھونے والے لوگ چاہے ادب و شاعری کی دنیا میں نام پیدا کرنے والے سیاست و تجارت میں امتیاز پانے والے سر و سنگیت میں سحر پیدا کرنے والے گوکہ ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے بناء اردو زبان یہ حاصل نہیں کرسکیں ہیں۔ علاقائی فنکاروں کو اس وقت تک بام عروج میسر نہیں آیا تھا جب تک کہ وہ اردو زبان میں اپنے فن کا مظاہرہ پیش نہیں کیا۔ اردو کے احسان مند ھونے کے بجائے یہ اپنی کم ظرفی اورتعصبی نفرت کے بناء یہ احسان فروشی پر اتر آتے ہیں۔ دنیا کی بڑی اور معتبر زبانوں میں ھماری زبان اردو ھے خدا کا لاکھ لاکھ شکر ھے کہ اردو دنیا بھر میں بولی سمجھی اور اپنائی جاتی ھے آپ میری بات بات رکھیئے گا کہ بہت جلد پاکستان میں اردو کو تسلیم کرتے ھوئے انگریزی کی جگہ اردو کو دیکھیں گے ہماری نئی نسل آزادی کی اہمیت و فلسفہ کو سمجھتی ھے۔ لکھنے کو بہت کچھ ہے مگر میں اختصار کیساتھ اپنی بات یہیں ختم کرتا ھوں اس دعا کیساتھ کہ اے الله قائداعظم محمد علی جناح رحمۃ الله علیہ کے اس حکمنامے پر کہ قیام پاکستان کے وقت جب آپ نے کہا تھا کہ پاکستان کی قومی زبان اردو ھے اور آئین میں بھی موجود ھے بس اسے مکمل ریاست میں سرکاری طور پر رائج کرنا باقی ھے جو مستقبل قریب میں ممکن ھوگا انشاءالله منجانب:

جاوید صدیقی جرنلسٹ و کالمکار کراچی

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You