اہم خبریںپاکستان

میجر (ر) طاہر صادق کی حفاظتی ضمانت منظور، عدالت نے گرفتاری سے روک دیا

پشاور ہائیکورٹ نے پولیس اور تمام متعلقہ ایجنسیوں کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رکن قومی اسمبلی میجر (ر) طاہر صادق کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔

پی ٹی آئی کے سابق ممبر قومی اسمبلی طاہر صادق کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر پشاور ہائی کورٹ نے 2 صفحات پر مشتمل حکم نامہ جاری کر دیا۔

عدالت نے میجر (ر) طاہر صادق کو حفاظتی ضمانت دے دی، عدالت نے خیبرپختونخوا، پنجاب پولیس اور تمام متعلقہ ایجنسیز کو درخواست گزار کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کے وکیل کے مطابق وہ امریکا میں ہیں، درخواست گزار امریکا سے واپس آرہے ہیں، درخواست گزار کا موقف ہے کہ ان پر سیاسی مقدمات بنائے گئے ہیں، ان مقدمات کا مقصد ہراساں کرنا ہے، درخواست گزار کو حفاظتی ضمانت دی جاتی ہے، پشاور، خیبرپختونخوا، پنجاب پولیس اور تمام ایجنسیز درخواست گزار کو گرفتار نہ کریں۔

بعدازاں پشاور ہائی کورٹ نے میجر (ر) طاہر صادق کی حفاظتی ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 6 مارچ تک ملتوی کر دی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You