میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے سخی حسن قبرستان کا دورہ کیا

*میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے سخی حسن قبرستان کا دورہ کیا*
*والد کی قبر پر گل پاشی اور فاتحہ خوانی بھی کی*
*42 قبرستانوں میں صفائی ستھرائی اور روشنی کے انتظام کو بہتر سے بہتر بنانے کے احکامات جاری کئے*
*سینئر جرنلسٹ جاوید صدیقی سے قبرستانوں کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا*






*42 قبرستانوں میں کارپیٹنگ تک نہیں ھوئی ھیں*
*سخی حسن قبرستان کیساتھ شادمان ٹاؤن مین روڈ پر پلیہ کے ٹوٹنے سے حادثات رونما ھوسکتے ھیں*
*میئر بریسٹر مرتضٰی وہاب کی آمد سے قبل نارتھ ناظم آباد ٹاؤن نے صفائی ستھرائی کا عمل مکمل کیا*
*اس موقع پر چیئرمین، ٹاؤن میونسپل کمشنر اور منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ منجمنٹ بھی تھے*
کراچی (اسٹاف رپورٹ) گزشتہ روز جمعہ کو میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے سخی حسن قبرستان کا دورہ کیا۔ اپنے والد کی قبر پر گل پاشی اور فاتحہ خوانی بھی کی ، اس موقع پر سینئر جرنلسٹ جاوید صدیقی سے بات کرتے ھوئے بتایا کہ انھوں نے شب برات کے موقع پر کراچی کے بیالیس قبرستانوں میں صفائی ستھرائی اور روشنی کے انتظام کو بہتر سے بہتر بنانے کے احکامات جاری کئے ھیں جبکہ دیگر قبرستانوں کا معائنہ بھی کرونگا۔ اس موقع پر میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کو آگاہی فراہم کرتے ھوئے سینئر جرنلسٹ جاوید صدیقی نے بتایا کہ سخی حسن سمیت نوے فیصد کراچی کے قبرستان ایسے ھیں جنکی راہ داریوں پر گورکنوں نے قبریں بنادی ھیں جس سے لوگوں کو چلنے میں دشواری پیش آتی ھے اور کہیں کہیں راہ بھی نہیں ملتی جبکہ بیالیس قبرستانوں میں کارپیٹنگ تک نہیں ھوئی ھیں جنہیں کارپیٹنگ اور درست راستے کرنے کی اشد ضرورت ھے۔ سینئر جرنلسٹ جاوید صدیقی نے سخی حسن قبرستان کیساتھ شادمان ٹاؤن مین روڈ پر پلیہ کے ٹوٹنے کی طرف بھی توجہ دلائی کہ اس سے حادثات رونما ھوسکتے ھیں، میئر کراچی نے بڑی خندہ پیشانی سے سنا اور یقین دلایا کہ اگلے روز تک ان معاملات کو عوامی فلاح کی خاطر حل کرلیا جائیگا تاکہ اتوار کو شب برات میں آنے والی عوام کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ میئر بریسٹر مرتضٰی وہاب کی آمد سے قبل نارتھ ناظم آباد ٹاؤن نے صفائی ستھرائی کا عمل مکمل کیا۔ اس موقع پر عاطف علی خان چیئرمین، جاوید انور عباسی، ٹاؤن میونسپل کمشنر اور زبیر احمد چنا منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ منجمنٹ بھی ساتھ شریک تھے۔




