اہم خبریںپنجاب

مہنگائی میں اضافہ جاری، مجموعی شرح 19.53 فیصد ہوگئی

اسلام آباد: ملک بھر میں مہنگائی میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، مہنگائی کی مجموعی شرح 19.53 فیصد ہوگئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق رواں ہفتے میں مہنگائی میں 1.35 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔سب سے کم آمدن والے افراد کیلئے مہنگائی کی شرح 21.46 فیصد پرپہنچ گئی ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 22 اشیا مہنگی ہوئیں، ٹماٹراوسط 70 روپے 94 پیسے فی کلو مہنگا ہوا اور اوسط قیمت 149 روپے65 پیسے فی کلو ہو گئی جبکہ زندہ مرغی اوسط 19 روپے 33 پیسے فی کلو مہنگی ہوکر 203 روپے 39 پیسے فی کلو ہوگئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں لہسن 17 روپے 80 پیسے فی کلو مہنگا ہوا جبکہ سرسوں کے تیل کی قیمیت میں 9 روپے 19 پیسے فی کلو اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 35 روپے 87 پیسے، آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 3 روپے 32 پیسے مہنگا ہوا جبکہ دودھ، دہی، مٹن، بیف، دال مسور، دال چنا، کیلے اور انرجی سیور بھی مہنگے ہوئے۔

ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے 6 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 23 میں استحکام رہا، آلو 2 روپے 45 پیسے فی کلو، پیاز ایک روپے 40 پیسے فی کلو سستے ہوئے جبکہ انڈے کی قیمت میں فی درجن 6 روپے 5 پیسے کمی ہوئی اور چینی اوسط 76 پیسے فی کلو سستی ہوئی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You