اہم خبریںپاکستان

مولانا حامد شہید کے بیٹے مولانا عبدالحق ثانی جمعیت علمائے اسلام (س) کے مرکزی امیر منتخب۔

مولانا حامد شہید کے بیٹے مولانا عبدالحق ثانی جمعیت علمائے اسلام (س) کے مرکزی امیر منتخب۔

شیخ الحدیث مفتی حبیب الرحمان درخواستی سرپرست اعلیٰ اور مولانا خزیمہ سمیع مرکزی سیکرٹری اطلاعات مقرر کردیے گئے۔

نوشہرہ(نمائندہ قاصم علی شاہ) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق نوشہرہ میں گزشتہ دنوں خودکش حملے میں شہید ہونے والے مولانا حامدالحق کے بیٹے مولانا عبدالحق ثانی کو جمعیت علمائے اسلام (س) کا مرکزی امیر منتخب کردیا گیا۔نوشہرہ میں دارالعلوم حقانیہ میں جمعیت علمائے اسلام (س) کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں مولانا حامدالحق شہید کے بیٹے مولانا عبدالحق ثانی کو مرکزی امیر منتخب کیا گیا۔شیخ الحدیث مفتی حبیب الرحمان درخواستی سرپرست اعلیٰ اور مولانا خزیمہ سمیع مرکزی سیکرٹری اطلاعات مقرر کردیے گئے۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے بعد خارجی راستے میں ہونے والے خود کش دھماکے میں جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا حامد الحق حقانی سمیت 8 افراد شہید ہوگئے تھے۔ مولانا عبدالحق ثانی اس حملے میں زخمی ہوئے تھے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You