پنجاب

مقبوضہ کشمیر کی آزادی نوشتہ دیوار،بھارت کا غاصبانہ قبضہ جلد ختم ہوگا:انجینئر ندیم ممتاز قریشی

مقبوضہ کشمیر کی آزادی نوشتہ دیوار،بھارت کا غاصبانہ قبضہ جلد ختم ہوگا:انجینئر ندیم ممتاز قریشی

آرٹیکل 370 اور 35 اے کے خاتمے کے بعد جنت نظیر وادی جیل کا منظر پیش کررہی ہے:گفتگو
بھارت کے کالے قانون کو آج پانچ سال مکمل ہوچکے،عالمی طاقتیں بھارتی ظلم و ستم کا نوٹس لیں:چیئرمین

چیئر مین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی کا 5 اگست یوم استحصال کشمیر پر پاکستانیوں کے نام خصوصی پیغام

چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے 5 اگست یوم استحصال کشمیر پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی أزادی نوشتہ دیوار بن چکی ہے،بھارت سرکار کا غاصبانہ قبضہ اب زیادہ دیر تک برقرار نہیں رہ پائے گا، آرٹیکل 370 اور 35 اے کے خاتمے کو آج 5 سال مکمل ہوچکے ہیں ان پانچ سالوں میں مودی سرکار نے ہر وہ ظلم و ستم ڈھا رہی ہے جس کی جنگوں میں بھی ممانت ہوتی ہے اس کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں ہوئے بلکہ ہر گزرتے دن کے ساتھ ان کا جذبہ آزادی مزید شدت کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے، تحریک ازادی کشمیر میں اب تک ایک لاکھ سے زائد کشمیری اپنی جانوں کا نذرانہ دے چکے ہیں اور پوری وادی دنیا کی سب سے بڑی جیل کا منظر پیش کررہی ہے اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی طاقتوں کو چاہیے کہ وہ بھارت پر دباو ڈالتے ہوئے کشمیروں پر جاری ظلم و ستم کا یہ سلسلہ بند کرائے اگر ایسا نہ کیا گیا تو ہندوستان کا جنگی جنون پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے لے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کی تمام تر ہمدردیاں اپنے کشمیری بھائیو ں کے ساتھ ہیں حکمرانوں کو بھی چاہیے کہ وہ زبانی کلامی مذمت کی بجائے دو ٹوک موقف اپنائیں۔انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ 5 اگست 2019 ء کو انڈیا نے کشمیریوں کی خود مختاری پر کالے قانون کے ذریعے جو ڈاکہ ڈالا تھا اس کے ازالے کا وقت آن پہنچا ہے اس کیلئے مسلم ممالک سربراہان کو اپنے ذاتی مفادات ایک طرف رکھتے ہوئے کشمیری بھائیوں کی مدد و حمایت کیلئے آگے بڑھنا ہوگا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You