
مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج کی فائرنگ سے 4 کشمیری شہید۔
اس سے پہلے ضلع ڈوڈہ میں ہونے والے ایک حملے میں ایک بھارتی فوجی کیپٹن بھی مارا گیا تھا۔میڈیا
سری نگر(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔میڈیا کے مطابق قابض بھارتی فوج نے ضلع ڈوڈہ میں 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ بھارتی فوج نے چاروں نوجوانوں کو محاصرے اور تلاشی کی آڑ میں شہید کیا جبکہ قابض فوج کی فائرنگ سے ایک شہری زخمی بھی ہوا۔میڈیاکے مطابق اس سے پہلے ضلع ڈوڈہ میں ہونے والے ایک حملے میں ایک بھارتی فوجی کیپٹن بھی مارا گیا تھا۔



