دلچسپ و عجیب

معمر خاتون مرنے کے بعد معجزانہ طور پر زندہ ہو گئی

مصر کے جنوبی صوبے بنی سویف کے علاقے الغمراوی میں ایک حیرت انگیز واقعہ پیش آیا جہاں ایک بزرگ خاتون موت کے اعلان کے بعد دوبارہ زندہ ہو گئی۔

بنی سویف کے علاقے الغمراوی سے تعلق رکھنے والے افراد نے سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں پر زور دیا کہ وہ بوڑھی خاتون ’عواطف‘ کے جنازے میں شرکت کریں جن کی نمازہ جنازہ مسجد الرحمہ میں ادا کی جائے گی، اعلان کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد نماز جنازہ اور تدفین میں شرکت کے لیے مسجد پہنچ گئی تاہم لوگ یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ ابھی تک میت کو گھر سے نہیں لایا گیا۔

لوگوں نے فوری طور پر معاملے کی چھان بین کی تو معلوم ہوا کہ خاتون اپنے گھر میں ابھی تک زندہ ہے جہاں وہ کومے سے باہر آ گئی، ہوش میں آنے والی خاتون نے اپنی بہن کو سخت باتیں سنائیں جو خاتون کے زندہ ہونے پر خوشیاں منا رہی تھی، اس کے بعد جنازے میں شرکت کے لیے آنے والی خواتین بھی خوش ہو گئیں۔

واضح رہے مصر کے علاقے الغمراوی میں رہنے والی بوڑھی خاتون ذیابیطس کی وجہ سے کومے میں چلی گئی تھی، اس پر خاتون کی بہن نے اسے مردہ سمجھ لیا اور پڑوسیوں کو خبر دے دی، اہل محلہ نے خاتون کے گھر والوں پر تنقید کی کہ انھوں نے وفات کی خبر پھیلانے سے پہلے کسی ڈاکٹر سے معائنہ کیوں نہیں کرایا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You