جہلم

معزز عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم عدنان کو9سال قید اور 80ہزار روپے جرمانہ کی سزا کا فیصلہ سنا دیا

جہلم پولیس کی موثر تفتیش ؛ معزز ایڈیشنل سیشن عدالت سوہاوہ کے جج عامر ضیاء نے منشیات کے مقدمہ نمبر 307/23 بجرم9-(1)3Cتھانہ سوہاوہ کا فیصلہ سنا دیا،

مجرم عدنان نے گزشتہ سال منشیات فروشی کے جرم کا ارتکاب کیا تھا،

جس پر معزز عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم عدنان کو9سال قید اور 80ہزار روپے جرمانہ کی سزا کا فیصلہ سنا دیا،

مجرم کو سال2023 میں منشیات فروشی کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا،

جہلم پولیس نے مجرم کو گرفتار کر کے ٹھوس شواہد کیساتھ چالان عدالت کیا اور مقدمہ کی موثر پیروی کی،

منشیات فروشی کے خلاف موثر کریک ڈاوُن کے ساتھ ساتھ ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے سے ہی منشیات کا مکمل خاتمہ ممکن ہو گا ، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی انویسٹیگیشن اور لیگل ٹیموں کو شاباش، تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You