اہم خبریںپاکستان

معاملات خوش اسلوبی سے حل ہوئے، کشمیری بہن بھائیوں کےحقوق کا تحفظ کرتے رہیں گے۔وزیراعظم

معاملات خوش اسلوبی سے حل ہوئے، کشمیری بہن بھائیوں کےحقوق کا تحفظ کرتے رہیں گے۔وزیراعظم

کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق انکی ترقی و خوشحالی کیلئے اقدامات کرتے رہیں گے۔میاں شہباز شریف

اسلام آباد(نمائندہ نازش جبین) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت اپنے کشمیری بھائیوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے اقدامات جاری رکھے گی۔ازاد کشمیر میں کامیاب مذاکرت کے بعد حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں راجہ پرویزاشرف، رانا ثنا اللہ، احسن اقبال، محمد اورنگزیب، سرداریوسف، طارق فضل اور احد چیمہ سمیت دیگر موجود تھے۔وزیراعظم نے مذاکراتی کمیٹی کے اراکین کی کشمیر میں معاملات احسن طور سے حل کرنےکے لیےکوششوں کی پذیرائی کی۔اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے بھی کشمیرکی ترقی و خوشحالی کے لیے معاملہ فہمی کا مظاہرہ کیا جس کے لیے وہ لائق تحسین ہیں، کشمیر میں تمام معاملات خوش اسلوبی سے حل ہوئے، کشمیری عوام کے تمام تحفظات کو دور کیا جائے گا۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت اپنے کشمیری بھائیوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے اقدامات جاری رکھے گی، عوامی مفاد اور امن ہماری ترجیح ہے، آزاد کشمیر کے عوام کی خدمت کرتے رہیں گے۔وزیراعظم نے مزیدکہا کہ پہلے بھی کشمیری بہن بھائیوں کے حقوق کےمحافظ تھے اور آئندہ بھی ان کے حقوق کا تحفظ کرتے رہیں گے، آزاد کشمیرکے مسائل پرہمیشہ توجہ رہی ہے، میری حکومت نے ہمیشہ ترجیحی بنیادوں پران مسائل کو حل کیا ہے، کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق ان کی ترقی و خوشحالی کے لیے اقدامات کرتے رہیں گے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You