خیبرپختون خواہ

مسائل کے حل کیلئے اجتماعی کوششوں کی اشد ضرورت ہے۔ محمود خان

مسائل کے حل کیلئے اجتماعی کوششوں کی اشد ضرورت ہے۔ محمود خان

خیبرپختونخواہ کو درپیش مالی مشکلات اور سیکیورٹی چیلنجز پر وفاق کو سنجیدگی سے توجہ دینی چاہیے۔چیئرمین تحریک انصاف پارلیمنٹیرین

پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق خیبرپختونخواہ اسمبلی میں امن جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین و سابق وزیر اعلی محمود خان نے کہا کہ ‏اس وقت خیبر پختونخوا صوبے میں پائیدار امن کے قیام، این ایف سی ایوارڈ میں صوبے کے جائز حق کے حصول، مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی استحکام جیسے مسائل کے حل کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے عوام کو درپیش چیلنجز اس وقت حل ہوں گے جب تمام ادارے اور قیادت ایک صف میں کھڑے ہو کر قومی مفاد میں فیصلے کریں۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کو درپیش مالی مشکلات اور سیکیورٹی چیلنجز پر وفاق کو سنجیدگی سے توجہ دینی چاہیے تاکہ صوبے میں دیرپا ترقی اور امن ممکن بنایا جا سکے۔ خیبرپختونخواہ اسمبلی میں امن جرگہ سے اظہار خیال کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین و سابق وزیر اعلی محمود خان نے کہا کہ دیرپا امن، معاشی مضبوطی اور ترقی کا راستہ تب ہی کھلے گا جب تمام اسٹیک ہولڈرز سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر ایک صف میں کھڑے ہوں اور قومی مفاد کو پہلی ترجیح دیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You