پنجاب

مریم نواز کی بابا گرونانک کے جنم دن پر سکھ برادری کو مبارکباد

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بابا گرو نانک کے جنم دن پر دنیا بھر کی سکھ برادری کو مبارک باد پیش کی ہے۔

اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ بابا گرو نانک ہمیشہ انسانیت، محبت اور اخوت کے علمبردار رہے، پُرامن معاشرے رواداری اور بھائی چارے کی بنیاد پر قائم ہوتے ہیں، بابا گرونانک نے ایک دوسرے کے دکھ سکھ بانٹنے کی تلقین کی۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے نادار اقلیتی بہن بھائیوں کے لئے دسمبر میں "مینارٹی کارڈ” فعال کیا جائے گا، نادار اقلیتی بہن بھائیوں کو مینارٹی کارڈ سے ہر سہ ماہی 10 ہزار روپےدیے جائیں گے، اقلیتوں کے تحفظ کو مزید یقینی بنانے کے لئے مینارٹی ورچوئل پولیس اسٹیشن قائم کیا جائے گا۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ ہر شہری کو تمام سہولتیں اور حقوق ملنے چاہئیں چاہے اس کا تعلق کسی بھی مذہب سے ہو، مل جل کر سرزمین پاک کو امن و آشتی اور رواداری کی مثال بنانا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You