سندھ

مرکزی مسلم لیگ کی شہدائے غزہ کانفرنس کی تیاریاں زرووشورسے جاری

*مرکزی مسلم لیگ کی شہدائے غزہ کانفرنس کی تیاریاں زرووشورسے جاری۔*

شہر بھر میں بینرز آویزاں،سیاسی و مذہبی رہنماؤں سے ملاقوں کا سلسلہ جاری،کارکنان کی تشہری مہم جاری۔*

کراچی : پاکستان مرکزی مسلم لیگ کراچی کے زیر اہتمام21اپریل کو شاہراہ قائدین پر ہونے والی شہدائے غزہ کانفرنس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں ۔قومی شاہراہوں اور عوامی مقامات پر بینرزآویزاں کردیے گئے ہیں۔ رہنماؤں کا شہر قائد کی مذہبی و سیاسی جماعتوں کے قائدین و نمایاں شخصیات سے ملاقاتوں کا سلسلسہ جاری ہے۔علاقائی ذمہ اور کارکنان گلی، محلے تشہیر اورگھرگھر جاکر کمپین چلا رہے ہیں۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کراچی صدر احمدندیم اعوان نے کہا کہ گزشتہ کئی ماہ سےغزہ میں خون کی ہولی کھیلی جا رہی ہے۔ عالمی دہشت گردریاست اسرائیل کو کوئی روکنے والا نہیں ۔نام نہادانسانی حقوق کی تنظیموں اورمغرب کا دہرا معیار عیاں ہو چکا ہے۔اقوام متحدہ بھی غزہ میں اسرائیلی بربریت کو روکنے کے حوالے سے ان کا جو کردار بنتا ہے وہ ادا کرنے سے قاصر ہیں۔احمدندیم اعوان نے کہا کہ مظلوم اور نہتے فلسطینیوں پر ظلم بند ہونا چاہیے۔ اہل پاکستان فلسطین کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔اتوار کے روز لاکھوں افراد کا مجمع دنیا کویہ پیغام دئے گا کہ اہل پاکستان فلسطینی عوام کو بھولے نہیں ہیں۔بلکہ وہ آزادی کے حصول تک ان کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔احمدندیم اعوان نے کراچی کی عوام سے درخواست کی کہ اتوار کو شاہراہ قائدین پر ہونے والےشہدائے غزہ کانفرنس میں فیملی سمیت شرکت کر کے اہل غزہ سے یکجہتی کا پیغام دیں۔اور شہدائے غزہ کے غائبانہ جنازے میں شریک ہوں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You