سندھ

مرکزی تنظیم آرائیاں پاکستان بزنس فورم کراچی کے چیئرمین چوہدری تنویرآرائیں کے صاحبزادے عبداللہ

مرکزی تنظیم آرائیاں پاکستان بزنس فورم کراچی کے چیئرمین چوہدری تنویرآرائیں کے صاحبزادے عبداللہ چوہدری تنویرآرائیں نے بی ایس انٹرپرینیورشپ کی ڈگری کامیابی سے حاصل کرلی

ایس زیبسٹ یونیورسٹی کا 22واں سالانہ کانووکیشن، نمایاں شخصیات کی شرکت

کراچی
(بیوروچیف:عاصم آرائیں جہلمی)

ایس زیبسٹ یونیورسٹی کے 22ویں سالانہ کانووکیشن کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں مختلف شعبۂ زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کے چیف گیسٹ پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما محترمہ عذرا پیچوہو تھیں، جنہوں نے طلبہ کو کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں اور تعلیم ہی ترقی کی اصل کنجی ہے۔
تقریب میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے صدر اور ہم ٹی وی نیٹ ورک کی بانی و صدر محترمہ سلطانہ صدیقی نے بھی خصوصی شرکت کی اور گریجویٹس کو عملی زندگی میں دیانت داری، محنت اور جدت کو اپنانے کا مشورہ دیا۔
اس موقع پر عبداللہ تنویر چوہدری آرائیں، فرزند چوہدری تنویر آرائیں، نے بی ایس انٹرپرینیورشپ کی ڈگری کامیابی سے حاصل کی۔ ان کی اس کامیابی پر اہلِ خانہ، اساتذہ اور دوستوں نے خوشی اور فخر کا اظہار کیا۔
تقریب کے اختتام پر نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ میں اسناد تقسیم کی گئیں جبکہ کانووکیشن کی رنگا رنگ اور منظم سرگرمیوں کو شرکاء نے بے حد سرایا

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You