جہلم

مرزا صداقت ایس ایچ او تھانہ صدر اور ٹیم کی اہم کارروائی، فصل میں جانور جانے پر محنت کش

مرزا صداقت ایس ایچ او تھانہ صدر اور ٹیم کی اہم کارروائی، فصل میں جانور جانے پر محنت کش کو ڈنڈے مار کر قتل کرنے والے 04 ملزمان گرفتار

تھانہ صدر کے علاقہ میں فصل میں جانور داخل ہونے کے تنازع پر ملزمان نے ایک محنت کش کو ڈنڈوں کے وار کر کے شدید تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں وہ جان کی بازی ہار گیا۔ واقعہ کا مقدمہ تھانہ صدر میں درج ہونے کے بعد ایس ایچ او تھانہ صدر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جدید تفتیشی ذرائع اور مؤثر حکمتِ عملی اپناتے ہوئے کارروائی کی اور قتل کے مقدمہ میں ملوث 04 ملزمان کو گرفتار کر لیا،

ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی جاری ہے جبکہ مزید تفتیش بھی عمل میں لائی جا رہی ہے،

سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں،شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور قانون کی عملداری جہلم پولیس کی اولین ترجیح ہے، اور کسی بھی ملزم کو قانون کی گرفت سے بچنے نہیں دیا جائے گا،ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You