سندھکرائمز

مبینہ پولیس مقابلے، 8 ملزم گرفتار، فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

شہر قائد کراچی میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 8 ملزموں کو حراست میں لے لیا جبکہ فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے تھانہ مبینہ ٹاؤن کی حدود میں پولیس مقابلہ ہوا، اس دوران گولیاں لگنے سے 2 ملزم زخمی ہو گئے، زخمیوں سمیت 3 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا گیا، ملزموں کی قبضے سے اسلحہ اور نقدی برآمد کر لی گئی، پولیس نے قانونی کارروائی شروع کر دی۔

ادھر کراچی کے علاقے تھانہ سائٹ سپرہائی وے میں النور سوسائٹی کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 2 ملزموں کو حراست میں لے لیا گیا، گرفتار ملزمان کے قبضے سےغیر قانونی پسٹل بمعہ ایمونیشن، چلیدہ خولز اور نقدی برآمد ہوئی ہے۔

ایس ایس پی ضلع شرقی کے مطابق گرفتار ملزمان کے زیرِ استعمال موٹرسائیکل کو ضابطے کے تحت قبضہ میں لے لیا گیا، زخمی حالت میں گرفتار ملزم کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے تھانہ عزیز آباد کی حدود میں بھی مبینہ پولیس مقابلہ ہوا اس دوران ایک زخمی سمیت 3 ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا، ملزموں کے قبضے سے اسلحہ، نقدی، موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد کر کے تھانہ منتقل کر دیا۔

کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 10 اے میں 3 سے 4 نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا، مقتول کی شناخت ساجد شریف کے نام سے ہوئی، لواحقین کے مطابق ساجد مرغی کے گوشت کی دکان پر کام کرتا تھا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You