
ماہ ربیع الاول مسلمانوں کیلئے خاص اہمیت رکھتا ہے۔پیر سید عنایت علی شاہ باچا
ماہ ربیع الاول میں اللہ کی خاص نوازشوں کا نزول ہوتا ہے اور مسلمانوں کی دعائیں قبول ہوتی ہیں۔بارہ ربیع الاول کے موقع پر جلوس سے خطاب
پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق تحریک عشق مصطفیٰ کے سربراہ پیر سید عنایت علی شاہ باچا المعروف موتیوں والا سرکار نے کہا کہ ماہ ربیع الاول اسلامی سال کا تیسرا مہینہ جو مسلمانوں کیلئے خاص اہمیت رکھتا ہے انہوں نے کہا کہ اس مہینے کی فضیلت اس لئے ہے کیونکہ اسی مہینے میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت ہوئی جو دنیا کیلئے امن، محبت، اور ہدایت کا پیغام لے کر ائے۔12 تاریخ کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت ہوئی جو پوری انسانیت کیلئے خوشی اور برکت کا باعث ہے اس دن کو عید میلاد النبی کے طور پر منایا جاتا ہے جو مسلمانوں کیلئے ایک عظیم خوشی کا موقع ہوتا ہے تحریک عشق مصطفیٰ کے سربراہ پیر سید عنایت علی شاہ باچا المعروف موتیوں والا سرکار نے 12 ربیع الاول کے حوالے سے منعقدہ جلوس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ربیع الاول کا مہینہ اللہ کی رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے اس مہینے میں اللہ کی خاص نوازشوں کا نزول ہوتا ہے اور مسلمانوں کی دعائیں قبول ہوتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماہ ربیع الاول میں عبادت کرنا اور اللہ کا ذکر کرنا بے شمار ثواب کا باعث بنتا ہے۔ نفل نمازیں پڑھنا، قرآن کی تلاوت کرنا اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت پر عمل کرنا اس مہینے میں بہت زیادہ پسندیدہ عمل ہے جس پر ہمیں عمل کی اشد ضرورت ہے۔



