لیبیا کشتی واقعے میں ملوث انسانی اسمگلر گوجرانوالہ سے گرفتار۔

لیبیا کشتی واقعے میں ملوث انسانی اسمگلر گوجرانوالہ سے گرفتار۔
ملزم نے 5 سے زائد نوجوانوں کو اٹلی بھجوانے کے لیے 71 لاکھ روپے لیے تھے۔ایف آئی اے
سرگودھا(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے انسانی اسمگلر کو گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے کے مطابق ملزم کو گوجرانوالہ میں کارروائی کرکے گرفتار کیا گیا، ملزم لیبیا کشتی واقعے میں ملوث تھا اور مقدمے کے اندراج کے بعد روپوش تھا۔ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ ملزم نے 5 سے زائد نوجوانوں کو اٹلی بھجوانےکے لیے 71 لاکھ روپے لیے تھے، ملزم نے جن افراد کو بھیجا تھا وہ کشتی حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے جمعرات کو افریقی ملک موریطانیہ سے غیر قانونی طور پر اسپین جانے والوں کی کشتی کو حادثہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں 44 پاکستانیوں سمیت 50 تارکین وطن ہلاک ہوگئے۔خبر ایجنسی کے مطابق 86 تارکین وطن کی کشتی 2 جنوری کو موریطانیہ سے روانہ ہوئی تھی۔مراکشی حکام کا کہنا ہے کہ کشتی میں کل 66 پاکستانی سوار تھے، کشتی حادثے میں 36 افراد کو بچالیا گیا ہے۔



