اہم خبریںصحت

لاہور فضائی آلودگی میں پھر سرفہرست، سموگ کے باعث سانس لینا بھی دشوار

لاہور: صوبائی دارالحکومت میں سموگ پر قابو نہ پایا جا سکا، آلودگی کے اعتبار سے لاہور نے ایک بار پھر دنیا بھر کے شہروں کو پیچھے چھوڑ دیا، سموگ کے باعث سانس لینا بھی دشوار ہوگیا ہے۔

لاہور شہر کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس 397 ریکارڈ کیا گیا ہے، عامر ٹاؤن میں اے کیو آئی 444، مال روڈ کے اطراف میں ایئر کوالٹی انڈیکس 394 رہا۔

موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں بارش برسنے کا کوئی امکان نہیں، صوبائی دارالحکومت میں کم سے کم درجہ حرارت 13 جبکہ زیادہ سے زیادہ 26 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

فضائی آلودگی بڑھنے سے شہری بیماریوں کا شکار ہونے لگے ہیں، طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ شہری غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں اور ماسک کا استعمال یقینی بنائیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بڑھتی ہوئی سموگ کے پیش نظر عدالت عالیہ نے ہفتے میں دو روز ورک فرام ہوم کا حکم دیا ہے۔

ہفتے کے روز تمام سکولز اور کالجز کو بند کر دیا گیا جبکہ عدالت نے ڈی جی ماحولیات کو بھی تبدیل کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You