کرائمز

لاہور سے 11 دہشتگرد گرفتار، اہم عمارتوں کے نقشے برآمد۔

لاہور سے 11 دہشتگرد گرفتار، اہم عمارتوں کے نقشے برآمد۔

دہشت گردوں سے بارودی مواد اور اہم عمارتوں کے نقشے برآمد ہوئے۔ترجمان سی ٹی ڈی

لاہور(نمائندہ نادیہ تبسم) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب نے کارروائی کرتے ہوئے 11 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد اور اہم عمارتوں کے نقشے بھی برآمد ہوئے۔ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ دہشت گردوں سے دھماکا خیز مواد، اسلحہ اور دستی بم بھی برآمد ہوئے، دہشت گرد لاہور میں اہم سرکاری عمارت کو ٹارگٹ کرنا چاہتے تھے۔سی ٹی ڈی ترجمان نے بتایا کہ گرفتار دہشت گردوں میں زبیر، اسلم، ابوبکر، فدا حسین، فہد سلیم، سیف اللہ، نفیس، اسرار، حاجی شاہ، عبداللہ و دیگر شامل ہیں۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق رواں ماہ کے دوران لاہور سے اب تک 34 دہشت گردوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You