اہم خبریںکرائمز

لاہور : بھاٹی گیٹ میں واقع گھر میں آتشزدگی، 10 افراد جاں بحق

لاہور : صوبائی دارالحکومت کے علاقے بھاٹی گیٹ میں واقع ایک گھر میں آگ لگنے سے 10 افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق بھاٹی گیٹ کے علاقے محلہ سمیاں میں ایک گھر کے اندر فریج کو لگے سٹیبلائزر میں آگ لگی جس نے سارے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا اور جاں بحق افراد کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق گھر میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تاہم واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You