بلوچستان

قلعہ سیف اللہ کے بازار میں دھماکا، کئی افراد زخمی۔

قلعہ سیف اللہ کے بازار میں دھماکا، کئی افراد زخمی۔

قلعہ سیف اللہ کے بازار میں کھڑی موٹر سائیکل میں بم نصب تھا۔پولیس

کوئٹہ(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق بلوچستان کے شہر قلعہ سیف اللہ کے بازار میں بم دھماکا ہوا۔پولیس کے مطابق قلعہ سیف اللہ کے بازار میں کھڑی موٹر سائیکل میں بم نصب تھا جس کے پھٹنے سے قبائلی رہنما سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا۔پولیس کے مطابق دھماکے کے بعد کوئٹہ ژوب شاہراہ کو آمدورفت کے لیے بند کردیا گیا ہے اور تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You