سندھ

قذافی ٹاؤن سروس روڈ پر ہوٹل مالکان کا قبضہ

قذافی ٹاؤن سروس روڈ پر ہوٹل مالکان کا قبضہ

کراچی : (رپورٹ:عاصم آرائیں جہلمی)

مین نیشنل ہائی وے قذافی ٹاؤن سروس روڈ پر ہوٹل مالکان کا قبضہ تاحال برقرار
قانون نافذ کرنے والے اداروں نے قبضہ مافیا کے اگے گھٹنے ٹیک دئیے عوام کا کوئی پرسان حال نہیں کوئٹہ دلدار ہوٹل صافی درویش ہوٹل ماشاءاللہ کوئٹہ ہوٹل الفضل بیکری مالکان نے سروس روڈ کو بلاک کر کے پھٹے تندور سمیت کیچن بھی قائم کر دئیے، ڈی سی ملیر اسسٹنٹ کمشنر ابراھیم حیدری ایس پی ٹریفک ملیر اور متعلقہ ایس او قائدہ اباد ہفتہ وار ہزاروں روپے بٹورنے لگے
عوامی شکایات کے باوجود متعلقہ ادارے قانونی رٹ قائم کرنے سے قاصر رہے پرنٹ الیکٹرونک اور سوشل میڈیا پر خبر چلنے کے باوجود متعلقہ محکموں کی جانب سے خاموشی ساد لینا کئی سوال پیدا کرنے لگی
قذافی ٹاؤن کے رہائشوں نے ایک بار پھر قانون نافذ کرنے والے متعلقہ اداروں سے امیدیں باندھ بیھٹے ہیں کہ سروس روڈ پہ قائم انکروچمنٹ فوری طور پر ریموو کی جائیں تاکہ علاقہ مکینوں سمیت عام شہریوں اور خواتین کو گزرنے میں دشواری سے بچایا جا سکے
اور رات گئے نشہء کرنے والوں کا بھی تانتا بندھا رہتا ہے جس کی وجہ سے اسٹریٹ کرائم کرنے والے افراد با آسانی عام شہریوں سمیت علاقہ مکینوں کو اپنا ہدف بناتے ہیں، علاقہ عوام نے ڈی سی ملیر و اسسٹنٹ کمشنر ابراھیم حیدری اور ایس پی ٹریفک ملیر سے اپیل کرتے ہوۓ کہا ہے کہ فلفور اس سروس روڈ سے تجاوزات کو ہٹایا جاۓ تاکہ علاقہ مکین با آسانی اپنی آمد و رفت بلاخوف جاری رکھ سکیں

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You