پنجاب

غربت و بے روزگاری کی شرح میں اضافہ،حکومت کی کوئی بھی کل سیدھی نہیں:معین قریشی

غربت و بے روزگاری کی شرح میں اضافہ،حکومت کی کوئی بھی کل سیدھی نہیں:معین قریشی

مستقبل پاکستان عوامی جماعت،عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے بر سر پیکار ہیں:جنرل سیکرٹری
جنوبی پنجاب صوبہ کی راہ میں نسل درنسل منتخب ہونے والے روایتی سیاستدان رکاوٹ ہیں:گفتگو
حکمران طبقہ کے شاہانہ طرز حکمرانی کی وجہ سے ملک قرضوں کی دلدل میں دھنسا ہوا ہے:اظہار خیال
مرکزی جنرل سیکرٹری مستقبل پاکستان معین قریشی کی سینئرپارٹی رہنماؤں اور سماجی شخصیات سے گفتگو
( )مرکزی جنرل سیکرٹری مستقبل پاکستان معین قریشی نے کہا کہ اتحادی حکومت کی کوئی بھی کل سیدھی نہیں،بے روزگاری اور غربت کی شرح میں خطرناک حد اضافہ ہوگیاہے مگر حکومت و اپوزیشن ایک دوسرے کو برا بھلا کہنے میں مصروف ہے کسی کو بھی عوام کو درپیش مسائل کی کوئی پرواہ نہیں اس کے برعکس اگر کسی چیز کی فکر ہے تو وہ اپنی بھری ہوئی تجوریوں کو مزید بھرنے کے علاوہ اور کچھ نہیں ہے،مستقبل پاکستان عوامی جماعت ہے،چیئرمین انجینئر ندیم ممتاز قریشی کی سربراہی میں عوامی مسائل کے حل کیلئے اپنے تئیں کوششیں بھی کررہے ہیں اور اس کے ساتھ ہر فورم پر آواز بھی بلند کی جارہی ہے تاکہ عوام کا معیار زندگی بلند ہو اور وہ ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوسکیں،جنوبی پنجاب کی محرومی و پسماندگی میں اضافے کے ذمہ دار روایتی و موروثی سیاستدان ہیں اگرنسل در نسل منتخب ہونے والے وڈیرے و جاگیر دار مخلص ہوتے تو آج یہاں کے لوگوں کو صحت و صفائی،تعلیم،سیوریج،اعلیٰ تعلیم اور پینے کے صاف پانی سمیت دیگر مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑ رہا تو بلکہ یہ لوگ بھی خوشحال ہوتے۔ان خیالات کا اظہار پارٹی سنٹرل آفس میں سینئر پارٹی رہنماؤں اور سماجی شخصیات سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ حکمران طبقہ کے شاہانہ طرز حکمرانی کی وجہ سے آج ملک بیرون ممالک کے قرضوں کی دلدل میں دھنسا ہوا ہے اگر یہ لوگ کفایت شعاری اور سادگی کے دعوے کرنے کی بجائے اس پر عملدرآمد کرنا شروع کردیں تو پاکستان پر نہ صرف قرضوں کا بوجھ کم ہوسکتا ہے بلکہ ملکی ترقی و خوشحالی کی راہ میں حائل رکاوٹیں بھی دور ہوسکتی ہیں مگر بدقسمتی سے ملک پر قابض حکمرانوں کے قول و فعل میں تضاد ہے جس کی وجہ سے مسائل و پریشانیوں کی شرح میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔مرکزی جنرل سیکرٹری معین قریشی سے ملاقات کے لئے آنے والی شخصیات نے مستقبل پاکستان پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ہر ممکن تعاؤن کا یقین دلایا۔
میڈیا سیل مستقبل پاکستان
18-10-2024

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You