کالم/مضامین

عنوان: یہ کیسی جمہوریت ھے

ٹائٹل: بیدار ھونے تک

عنوان: یہ کیسی جمہوریت ھے۔۔۔۔!!

کالمکار: جاوید صدیقی

اسلامی جمہوری پاکستان عرصہ دراز سے حقیقی معنوں میں جمہوریت کو ترس رہا ھے اس ملک میں جمہوریت کا نعرہ لگانے والے ووٹ اور ووٹر کی عزت کا بلند بالا اعلان کرنے والے سب کے سب جب اقتدار میں آتے ہیں تو جمہوری اقدار جمہور اور جمہوریت کے یہ سب دشمن بن جاتے ہیں اپنے اقتدار کے نشے میں اس قدر بہک جاتے ہیں کہ بڑے سے بڑے آمروں جابروں کو بھی پیچھے چھوڑ جاتے ہیں۔ اس وقت پاکستان کی سیاسی و جہوری صورت حال بد سے بدتر ھوتی دکھائی دے رہے ہیں یوں تو جمہوریت کے علمدار خود کو قائدِ عوام کہلوانے والے سیاسی ڈکٹیٹر نے سنہ انیس سے اکہتر سے ستتر تک اپنے اقتدار کو جمہوری عوامل کو کچلنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی تھی ان کی سیاسی اطاعت کرنے والے آج ہر سو نظر آتے ہیں۔ پینتیس سالوں سے اقتدار میں برجمان ہونے والی سیاسی و جمہوری جماعتوں نے سوائے جمہوری عوامل کا گلا گھونٹنے کے علاوہ ملک و قوم کو کچھ نہیں دیا۔ ان سیاسی و جمہوری جماعتوں نے ملکی خذانے کو بے دریغ لوٹا تو دوسری جانب ملکی معاشی و اقتصادی اور معاشرتی و مذہبی طور پر پاش پاش کرکے رکھ دیا آج ملک میں بڑھتی مہنگائی بیروزگاری لاقانونیت اس بات کا بولتا ثبوت ھے۔ پاکستانی آئین کے مطابق ہر ایک کو حق حاصل ھے کہ وہ پر امن رہتے ھوئے اپنے احتجاج و مطالبات کو ریکارڈ کرائے۔ اقتدار میں رہنے والی سیاسی جماعت کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ شک کی بنیاد پر اپنے مخالفین کے پر امن احتجاج و مطالبات کو تشدد و ظلم و بربریت کی نظر کردے۔جمہوری طریقہ کار کو اپنانے کیلئے لازم ھے کہ تمام سیاسی جماعتوں اور جمہوریت پر اعتماد و ایمان رکھنے والوں پر یہ فرض ہے کہ وہ بردباری سنجیدگی حکمت عملی بہترین مثبت تدابیر اور مثبت پہلو اور تحمل مزاجی کیساتھ گفتگو شنود سے معاملات نمٹائے جائیں۔ یہ کوئی دشمن ملک سے جنگ نہیں جہاں ریاستی سیکیورٹی کیساتھ گولہ باری کی جائے۔ کس بھی پر امن مہذب سیاسی جماعت کو یہ زیب نہیں دیتا کہ وہ آیا اقتدار میں ھو یا اقتدار سے باہر غیر اخلاقی غیر قانونی اور انسانیت سوز عمل اپنائے۔۔۔۔ معزز قارئین!! افسوس کہ ھماری تمام کی تمام سیاسی و جمہوری جماعتیں اس قدر نااہل کرپٹ اور عقل سے عاری ہیں کہ حالات و واقعات کا درست فیصلہ کرسکیں یہ اپنی ناکامی کو چھپانے کیلئے ھماری معتبر افواج کے پیچھے چھپنے کی کوشش کرتے کرتے ہیں جبکہ ہمیشہ افواج پاکستان سیاست سے دور رہنا چاہتی ھے مگر یہ سیاستدان و جمہوریت کے علمدان ہر بار افواج کے پیچھے چھپتے دکھائی دیتے ہیں اور انہیں مجبور کرتے ہیں کہ وہ مداخلت کریں اور پھر یہی بے شرم و بے حیا سیاسی و جمہوری حکمران اپنی افواج کی ہرزہ سرائی میں غلیث زبان استعمال کرتے نظر آتے ہیں یہ بھول گئے کہ پاکستانی قوم ہمیشہ کی طرح افواج پاکستان کیساتھ ھے اور ہمیشہ رہیگی۔ یہ قوم جان چکی ھے کہ یہ سب کے سب سیاسی و جمہوریت کے رہنما و رعلمدار مداری اور بندر ہیں۔ جھوٹ دھوکہ نفاق مافقت کرپشن لوٹ مار ان میں رچی بسی ھیں۔ یہ سب بہروپیئے ہیں نہ ان میں ملک سے وفا کا جذبہ نظر آتا ھے اور نہ ہی قوم سے ہمدردی۔۔ ھونا تو یہ چاہئے کہ ملک کی معاشی و اقتصادی بگڑتی صورت حال پر سب کے سب اپنا اپنا ذاتی حصہ مالی طور پر قومی خذانے میں ڈالتے مگر یہ بے غیرت کیا جانیں قومی ایثار و قربانی کیا ھوتی ھے۔۔۔۔معزز قارئین!! افسوس کہ ان سیاستدانوں و جمہوری علمداروں نے دھوکے اور جھوٹ سے انتخابات جیتے اور اپنے ذاتی تحفظات کو محفوظ بنایا ان کی بلا سے جمہوریت ڈوبے ملک ٹوٹے قوم تباہ ھو مگر یہ اشرفیہ بس عیش کرتی رہے۔۔۔۔۔ معزز قارئین!! یقین جانئیے عرصہ دراز سے اس ملک میں جعلی جمہوریت کے نام پر بادشاہت ھوتی رہی ھے آج آپ دیکھ لیں کہ پی پی پی نانا پھر بیٹی پھر داماد اور اب نواسا اسی طرح پی ایم ایل این بھی یہی رویہ اختیار کیئے ھوئے ھے ان کی دیکھا دیکھی دیگر چند ایک اور سیاسی جماعت مورثی سیاست کا پیش خیمہ نظر آتی ہیں کچھ لسانیت اور کچھ مذہب و مسلک کا لبادہ اوڑھے دھوکہ دہی میں ملوث ہیں۔ حقیقت تو یہ ھے کہ پاکستان کو الله تبارک تعالیٰ اپنی قدرت سے چلا رہا ھے یوں تو ان سب سیاسی و جمہوری جماعتوں نے اسے برباد کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔۔۔۔ معزز قارئین!! پاکستان مزید جعلی جمہوریت کا متحمل نہیں ھوسکتا۔ اب پاکستانی قوم کو انتہائی سنجیدگی سے سوچنا سمجھنا اور اپنے ووٹ کا استعمال کرنا ھوگا یا پھر مقتدر قوتوں کو بتانا ھوگا کہ اس نظام کے تحت پاکستانی قوم مزید نہیں جیئے گی پاکستان اور پاکستانی قوم کے بہتر مستقبل خوشحال مستقبل روشن مستقبل پر امن اور عدل و انصاف کیساتھ مستقبل کا فیصلہ ناگزیر ھوچکا ھے۔ قائداعظم زندہ باد۔ پاکستان پائندہ باد۔۔۔۔!!

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You