سندھ

عنوان: محبِ وطنوں بیدار رھو

*ٹائٹل: بیدار ھونے تک*

*عنوان: محبِ وطنوں بیدار رھو*

*کالمکار: جاوید صدیقی جرنلسٹ*

اسلام یعنی دینِ محمدی ﷺ کی سب سے پہلی شرط دفاعی مضبوط نظام اور بہترین ہتھیار ہیں۔ آپ ﷺ اور اصحاب اجمعین علیہ رحمہ کے پاس کھانے کیلئے کچھ نہ تھا پہنے کیلئے ایک ہی جوڑا لیکن ہتھار کئی ہوتے تھے جن میں اس وقت کے جدید اور مضبوط ہتھاروں میں نیرہ، تیر، برچھا، اور تیز دھار تلواریں ہوتی تھیں کیونکہ انسانی شر اور شیطانی و ابلیسی ذہنوں اور ناپاک جسموں کا خاتمہ ناگزیر رھا ھے ان ناپاک ذہنوں اور جسموں میں بدترین منافق دھریئے اور سازشی تھے جو تاحال ہیں یہی طبقہ آج بھی کفار و مشرکین کی سہولتکاری سے باز نہیں۔ دولت و شہرت آنے جانے شئے ھے اصل حیات کا ثمر مضبوط پائیدار تحفظ ھے جو تجارت کی فروغ میں بھی کلیدی کردار ادا کرتا ھے۔ دنیا کے بدترین دہشتگرد ممالک میں امریکہ اسرائیل برطانیہ فرانس اور بھارت صفِ اوّل شمار کئے جاتے ہیں۔ دولت اور قدرتی مادنیات کے حساب سے کئی مسلم ممالک کا شمار تو ہیں لیکن اپنی کمزور دفاع کے سبب امریکہ اور اسرائیل کی دہشتگردی سے محفوظ نہیں رہتے ۔۔۔۔ معزز قارئین!! تیل کے سب سے زیادہ تین سو تین بلین ڈالر کے ذخائر رکھنے والے ملک وینزویلا کے صدر اور انکی بیوی کو امریکہ نے حملے کے چند گھنٹوں کے بعد آسانی سے پکڑ لیا، وجہ کمزور فوج اور مضبوط دفاعی نظام کا نہ ہونا تھا۔ دنیا میں تیل کے تیسرے بڑے دو سو نو بلین ڈالر کے ذخائر رکھنے والے ایران، امیر کبیر قطر اور لبنان پر اسرائیل اور امریکہ نے بغیر کسی ڈر و خوف کے حملے کئے، انکے اہم ریاستی مہمانوں سمیت سائنسدانوں، جرنیلوں اور قیادت کو شہید کیا اور اب ایران میں بغاوت کی آگ لگادی ہے، جبکہ یہ ممالک دولت کے انبار ہونے کے باوجود کچھ نہیں کرسکتے کیونکہ انکے پاس مضبوط فوج اور دفاعی نظام موجود نہیں ہے۔ موجودہ دور میں دولت سے زیادہ مضبوط دفاع ضروری ہوچکا ہے۔ اب تو ممالک کے درمیان معاشی معاہدے بھی دفاعی حکمت عملی کے پس منظر میں کئے جاتے ہیں۔ ہم پاکستانی اللہ کریم کا جتنا بھی شکر ادا کریں کم ہے کہ رب کریم نے پیارے پاکستان کو ایک مضبوط فوج عطا فرمائی ہے اور مضبوط دفاعی نظام سے نوازا ہے۔ آج دنیا کے ایک مشکل حصے میں ہونے کے باوجود اللہ کے فضل و کرم سے پاکستان اپنے مضبوط فوج اور دفاعی نظام سے ہر طرح کے اندرونی و بیرونی دشمن کی سازشوں کو ناکام بنا کر دشمن کو ہر مخاذ پر عبرت ناک شکست دے رہا ہے۔ ھم پاکستانی قوم اللہ کریم کے شکر گزار ہیں اور پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ یاد رکھیں کہ نو مئی کا واقعہ بھی اسرائیل و امریکہ کی سازش تھی جو نام نہاد ایاڬ نعبدو و ایاڬ نستعین پڑھنے والے نے اپنی اولادوں کی پرورش و تربیت اسرائیل کے اہم ترین خاندان کے حوالے رکھی۔ حکیم سعید شہید اور ولی کامل مفکر دانشور محقق اسکالر ڈاکٹر اسرار احمد مرحوم رحمة اللہ علیہ نے اپنی پیشگوئی میں بدلتے حالات کی نشاندہی کی اور جنرل حمید گل رحمة اللہ علیہ نے بھی امریکی و اسرائیلی سازشوں کا پردہ چاک کیا اور پاکستانی قوم کو بیدار کرنے کی بھرپور کوشش کی ۔ زید حامد بھی پاکستان ریاست اور قوم کی فکر و غم میں رہتے ہوئے عسکری و بین الاقوامی سطح پر سازشوں کو بےنقاب کررھے ہیں آج ممکن ھے قوم زید حامد کی خدمات کو وہ مقام نہ دیں لیکن بعد اس قوم کو شدید احساس ہوگا، زید حامد بتارھا ھے کہ اسرائیل امریکہ اور بھارت غزوہ ھند سے متعلق خوب مطالعہ کرچکے ہیں ان مملک سمیت دیکر غیر مسلم ممالک پاکستان کو اندرونی و بیرونی سطح پر کمزور کرنے کی بھرپور کوشش کررھے ہیں یاد رھے کہ جیل میں بند بھی انہیں امریکیوں و اسرائیلیوں کا سہولتکار ھے۔ پاکستان اس وقت حالاتِ جنگ سے گزر رھا ھے یہ الگ بات ھے کہ باڈر پر کول جنگ چل رہی ھے اور اندرونِ ملک میں ہاٹ جنگ۔ اندرونِ ملک سول سوسائٹی میں افواج کے خلاف، ریاست کے خلاف، اور حکمرانوں کے خلاف بغاوت آئین و دستور کے مطابق غداری کے ضمن میں آتا ھے ، وہ قومیں جو غیروں کے دھوکہ اور گمراہی میں مبتلا ہوجاتی ہیں وہ اپنی خود بربادی کا سامان پیدا کرتی ہیں، تاریخ گواہ ھے کہ اسلام مخالف وقتوں نے اسلامی ریاستوں کو جنگ سے نہیں بلکہ سازش دھوکہ گمراہی اور بدگمانی پیدا کرکے آپس میں نفاق نفرت دوریاں چپکلشیاں اور فاصلہ پیدا کرکے اتحاد و اتفاق کو پاش پاش کیا پھر انتہائی کمزور دیکھ کر رجیم تبدیلی کا عمل کیا وہ قومیں جو تاریخ سے سبق نہیں سیکھتی اور بار بار وہی غلطی دھراتی جو پچھلی قوموں نے کی تھیں تو ایسے قوم فناء و برباد ہوجاتی ہیں اور پھر نہ ملک رہتا ھے نہ ریاست بلکہ مغلوب بن کر انکے پالتو کتوں کے زیر تسلط ہوجاتی ہیں الحمدللہ پاکستان ابتک رجیم سازش سے بچا ھوا ھے مگر اس میں بار بار اسرائیل امریکہ برطانیہ فرانس اور بھارت تگ و دو میں روز مصروف عمل ہیں یہ اللہ تبارک تعالیٰ کا کرم و فضل ھے رسولِ خدا کی رحمت اور اہلِ بیت کی عنایتیں کہ دشمنانان اسلام اور دشمنانان پاکستان اپنے کارفرمائیوں میں رتی برابر کامیاب نہ ہوسکے اور یہی اتحاد و اتفاق انشاءاللہ ہمیشہ اس قوم کا اپنے افواج کیساتھ جاری رہیگا۔ پاک افواج زندہ باد ، پاکستان پائندہ باد ۔۔۔۔۔ !!

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You