
سپریم کورٹ میں عمر ایوب اور شبلی فراز کی نااہلی کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر ہو گئیں۔
جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بنچ 27 اکتوبر کو سماعت کرے گا۔
جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر بنچ کا حصہ ہونگے، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس شکیل احمد بھی بنچ میں شامل ہیں۔
عمر ایوب اور شبلی فراز نے نو مئی مقدمات میں سزا کے بعد نااہلی کو چیلنج کر رکھا ہے، پشاور ہائی کورٹ نے دونوں رہنماؤں کی سرینڈر کیے بغیر اپیل ناقابل سماعت قرار دی تھی۔



