اہم خبریںکرائمز

عمرے کی آڑ میں بھیک مانگنے کے لئے سعودی عرب جانے والے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا

اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور کی بڑی کاروائی
عمرے کی آڑ میں بھیک مانگنے کے لئے سعودی عرب جانے والے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

گرفتار ملزمان میں 2 خواتین اور 2 مرد شامل۔ملزمان کا تعلق قصور سے ہے۔

ملزمان کو ایف آئی اے امیگریشن نے لاہور ائرپورٹ پر آف لوڈ کر کے حوالے کیا۔ملزمان بھیک مانگنے کے لیے متعدد بار سعودی عرب، ایران اور عراق جا چکے ہیں۔ملزمان کو سعودی عرب پہنچنے پر پاکستانی ایجنٹوں نے وصول کرنا تھا۔
دوران تفتیش ملزمان نے مزید انکشاف کیا کہ بھیک کے ذریعے کمائی گئی رقم کا آدھا حصہ ان کے سب ایجنٹ کو دینا تھا۔ملزمان اور ایجنٹوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔مزید تفتیش جاری ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You