
عمران احمر ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن کا تھانہ سٹی جہلم کا وزٹ

تفصیلات کے مطابق:
امروز عمران احمر ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن نے تھانہ سٹی جہلم کا دورہ کیا اس موقع پر شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم، محمد ابرہیم وڑائچ ڈی ایس پی سٹی سرکل نے استقبال کیا۔ایس ایچ او تھانہ سٹی و تفتیشی افسران بھی موجود تھے۔

ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن نے انسپکشن کے دوران تھانہ میں قائم فرنٹ ڈیسک،دفتر آفیسر مہتمم تھانہ، محرر روم، بارک کانسٹیبلان ، کمرہ جات تفتیشی افسران اور تھانہ میں نصب شدہ CCTV کیمروں کا بھی جائزہ لیا اور موقع پر ہدایات جاری کیں۔

ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن نے انسپکشن کے دوران تھانہ کا ریکارڈ، کرائم رجسٹرز اور تفتیش مقدمات کا بھی جائزہ لیا اور اس بابت تھانہ کے انسپکشن رجسٹر پر نوٹ دیا.بعد ازاں ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن نے محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے روٹ کے آغاز اور اختتام کا وزٹ کیا اور لائسنس داران سے ملاقات کی۔ریجنل پولیس آفیسر نے روٹ پر آنے والی بلند عمارات، مین شاہراؤں کا بھی بغور جائزہ لیا اور موقع پر احکامات جاری کیے۔
ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن نے تھانہ سٹی کی زیر تعمیر عمارت کا جائزہ لیا اور کام کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کی ہدایت دی۔
رپورٹ:چوہدری عابد حسین بیورو چیف جہلم



