اہم خبریںپاکستان

عدلیہ، فوج اور الیکشن کمیشن کیخلاف سوشل میڈیا پر منظم مہم کیخلاف درخواست میں ترمیم کی ہدایت

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے عدلیہ، فوج اور الیکشن کمیشن کیخلاف سوشل میڈیا پر منظم مہم کیخلاف درخواست میں درخواست گزار کو ترمیم کرنے کی ہدایت کر دی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے میاں داؤد کی درخواست پر سماعت کی، عدالت نے درخواست گزار کو ترمیم کی ہدایت کرتے ہوئے قرار دیا کہ ترمیم کے بعد دوبارہ درخواست دائر کریں پھر اسے پانچ رکنی لارجر بنچ کے پاس بھجوائیں گے۔ جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے ریمارکس دیئے کہ اداروں کیخلاف مہم اہم معاملہ ہے، اس ایشو کو ایک ہی مرتبہ طے ہونا چاہیے درخواست کے متن سے لگتا ہے کہ یہ ایک مخصوص سیاسی جماعت کیخلاف ہے، اس درخواست کو عمومی نوعیت کا ہونا چاہیے کیونکہ یہ ایک اہم ایشو چل پڑا ہے۔

وکیل نے دلائل میں کہا کہ اس وقت پی ٹی آئی ہی عدلیہ اور فوج کیخلاف منظم مہم چلا رہی ہے، آئین و قانون میں آزادی اظہار رائے کی اجازت ہے مگر مسلسل منظم مہم چلانا جرم ہے لہذا اداروں کیخلاف سوشل میڈیا پر منظم مہم روکنے کیلئے حکومت کو پالیسی بنانے کا حکم دیا جائے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You