سندھ

*عالمی یوم ترجمہ کے موقع پر ادارہ فروغ قومی زبان بشمول فیلڈ دفاتر نمائش کتب کا اہتمام*

*عالمی یوم ترجمہ کے موقع پر ادارہ فروغ قومی زبان بشمول فیلڈ دفاتر نمائش کتب کا اہتمام*
*تراجم ہر زبان اور ہر دور کی اہم ترین ضرورت ہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم مظہر*

*تراجم مختلف اقوام اور تہذیبوں کی علمی میراث کے تبادلے کا اہم ترین ذریعہ ہیں۔ ایگزیکیٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر راشد حمید*

(رپورٹ: جاوید صدیقی) عالمی یوم ترجمہ کی مناسبت سے ادارہ فروغ قومی زبان بشمول فیلڈ دفاتر (اردو لغت بورڈ، کراچی اور اردو سائنس بورڈ ، لاہور) کی جانب سے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اور نیشنل یونیورسٹی فار ماڈرن لینگویجز میں کتب کی نمائش کا اہتمام کیا گیا۔ شرکاء کی دلچسپی کے لیے ادارہ فروغ قومی زبان کے شعبہء ترجمہ کی ترجمہ شدہ کتب اور اردو سائنس بورڈ کی مترجمہ کتب کے بارے میں آگاہی فراہم کی گئی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم مظہر نے فرمایا کہ تراجم ہر زبان اور ہر دور کی اہم ترین ضرورت ہیں۔ اس کی مدد سے لسانی اور ثقافتی روابط مستحکم ہوتے ہیں۔ ادارہ فروغ قومی زبان نے چالیس برس قبل ” ترجمہ، فن اور روایت” کے عنوان سے کتاب شائع کی تھی وہ آج بھی حوالہ ہے اور لوگ اس سے استفادہ کر رہے ہیں۔ ایگزیکیٹو ڈائریکٹر ادارہ فروغ قومی زبان ڈاکٹر راشد حمید نے اپنی گفتگو میں فن ترجمہ کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے فرمایا کہ تراجم مختلف اقوام اور تہذیبوں کی علمی میراث کے تبادلے کا اہم ترین ذریعہ ہیں۔ ادارہ فروغ قومی زبان نے اردو کے بطور دفتری زبان نفاذ کی تیاری کے سلسلے میں سرکاری خط کتابت اور مراسلات کی مختلف اقسام کے نمونے بھی اردو میں ترجمہ کیے ہیں جو کہ اردو میں دفتری امور کی انجام دہی کے لیے آموز گار کی حیثیت رکھتے ہیں۔ انھوں نے مزید فرمایا کہ علامہ اقبال نے مختلف زبانوں کے شعرا کے تصورات کو اردو میں منتقل کر کے زبان کی ثروت مندی میں اضافہ کیا ہے۔ اس موقع پر طلبہ نے بھی ترجمہ کے فن کے لیے زبانوں کی دسترس کی بابت سوالات کیے اور اس تصور کا اعادہ کیا گیا کہ ہر سال عالمی یوم ترجمہ ہمیں تہذیبوں کے درمیان مابہ الاشتراک ورثے کی طرف متوجہ کرتا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You