جہلم

طلبہ طالبات کو بہترین تعلیمی ماحول کی فراہمی ہمارا مشن ہے

جہلم(ملک وسیم اختر ) طلبہ طالبات کو بہترین تعلیمی ماحول کی فراہمی ہمارا مشن ہے تاکہ مستقبل کے معماروں کو ایک بہترین شہری بنایا جا سکے یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سکول بلال ٹاؤن اور گورنمنٹ ایم سی سکول مشین محلہ کا دورہ کرتے ہوئے کہی۔ ڈپٹی کمشنر جہلم نے دونوں سکولوں میں مختلف کلاسز کا دورہ کیا سپیشل ایجوکیشن سکول میں ڈپٹی کمشنر میثم عباس نے سپیشل بچوں کو دی جانے والی تعلیم اور ان کے امدادی آلات بارے اگاہی حاصل کی۔ اسکول پرنسپل کو ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ سپیشل بچوں کو بہترین شہری بنانے کے لیے بھرپور محنت کی جائے ایم سی سکول مشین محلہ میں ڈی سی جہلم نے مختلف کلاسز کا دورہ کیا اور بچوں سے تعلیمی سرگرمیوں پر مختلف سوالات کیے اور سکول میں صفائی بہتر بنانے ، ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کی ہدایت کی

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You