سندھ

ضلع کے دس تھانیداروں سے دو ہفتوں کے دوران کی جانے والی کارکردگی کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی

ضلع کے دس تھانیداروں سے دو ہفتوں کے دوران کی جانے والی کارکردگی کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی
ترجمان ضلع کورنگی پولیس

کراچی: (رپورٹ:جہلمی صاحب )

ایس ایس پی آفس (آپریشن) ضلع کورنگی پولیس کے کانفرنس ہال میں ایک اجلاس منعقد کیاگیا اجلاس کی قیادت ایس ایس پی ضلع کورنگی حسن سردار نیازی نے کی اجلاس میں ضلع کورنگی پولیس کے چار سب ڈویژنل ڈی ایس پی، دس تھانیدار اور چوکی انچارجز سمیت ضلعی پولیس آفس کے تمام برانچ انچارجز بھی موجود تھے، ایس ایس پی کورنگی نے تمام تھانیداروں سے دو ہفتوں کے دوران کی جانے والی کارکردگی کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی، دوران اجلاس کورنگی پولیس کے دس تھانوں کے کراٸم فیگرز کا بھی جاٸزہ لیاگیا اور تمام تھانیداروں کو سختی سے احکامات جاری کیٸے کہ جراٸم پیشہ افراد، اسٹریٹ کریمنل، موٹرساٸیکل لفٹرز چور، گٹکا و منشیات فروشوں مفرور، اشتہاری اور سرفہرست ملزمان کے خلاف مسلسل کریک ڈاٶن جاری رکھا جاٸے، ایس ایس پی ضلع کورنگی حسن سردار نے تمام تھانیداروں کے ساتھ ساتھ سب ڈویژنل ایس ڈی پی اوز کو بھی سختی سے احکامات جاری کردیٸے کہ اسپیشل برانچ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جراٸم پیشہ لسٹڈ ملزمان کی گرفتاری کو مکمل طورپر یقینی بنایا جاٸے، تکنکلی بیس کاررواٸیاں اور کراٸم انسیڈینٹ کی CCTV فوٹیج فوری طورپر حاصل کی جاۓ، پولیو سیکیورٹی اور علاقہ گشت پر مامور نفری کو مکمل الرٹ و ایکٹیو رکھا جاٸے، تاکہ کوٸی حادثہ یا واقعہ رونما نہ ہوسکے، شہریوں کی حفاظت اور تحفظ پولیس کا اولین فرض ہے اور اس فرض کو ہمیں دانش مندی اور ایمانداری سے نبھانا چاہیٸے، ایس ایس پی ضلع کورنگی حسن سردار نیازی ۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You