بلوچستان

صوبے میں دہشتگردی نہ پولیس اور نہ ہی لیویز روک سکتی ہے۔وزیر اعلیٰ بلوچستان

صوبے میں دہشتگردی نہ پولیس اور نہ ہی لیویز روک سکتی ہے۔وزیر اعلیٰ بلوچستان

پولیس لیویز دونوں فورسز عام جرائم کے لیے ہیں، یہ دہشتگردی نہیں روک سکتیں۔سرفراز بگٹی

بلوچستان(نمائندہ عائشہ اکبر)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ جہاں ضرورت ہو لیویز علاقے کو پولیس علاقے میں تبدیل کریں۔سرفراز بگٹی نے ایوان میں خطاب کرتے ہوئے کہا ایک سوچ ہے کہ صوبے میں ایک ہی فورس ہونی چاہیے، حکومت کا کوئی ارادہ نہیں کہ لیویز کو مکمل ختم کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ صوبے میں دہشتگردی کو نہ پولیس اور نہ لیویز روک سکتی ہے، یہ دونوں فورسز عام جرائم کے لیے ہیں۔وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کی کمیٹی بنائی جائے جو لیویز ریفارمز پرکام کرے، لیویز میں اصلاحات لاکر اسے ایک اچھی فورس میں تبدیل کیا جائے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You