
صفدر خان باغی پاکستان مسلم لیگ ق کے مرکزی نائب صدر مقرر۔
یہ تقریری مرکزی قائد چوہدری شجاعت حسین، اور مرکزی سینئر نائب صدر چوہدری سالک حسین کی خصوصی ہدایات پر کی گئی۔
اسلام آباد(نمائندہ نازش جبین) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ق) نے پارٹی کو تنظیمی طور پر مزید مضبوط اور فعال بنانے کے سلسلے میں ایک اہم پیش رفت کرتے ہوئے سینیئر رہنما صفدر خان باغی کو ان کی پارٹی کے لئیے شاندار، مسلسل اور نظریاتی خدمات کے اعتراف میں پاکستان مسلم لیگ ق مرکزی نائب صدر مقرر کر دیا ہے۔ اس ضمن میں باضابطہ نوٹیفکیشن مسلم لیگ (ق) اسلام آباد ہاؤس میں منعقدہ ایک پروقار تقریب کے دوران جاری کیا گیا۔تقریب میں ملک بھر کے چاروں صوبوں سے تعلق رکھنے والے وفادار اور نظریاتی باپ صلاحیت کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جہاں مسلم لیگ ق پارٹی کی تنظیم نو اور مرکز میں اہم ذمہ داریاں سونپنے کے فیصلوں کا اعلان کیا گیا۔یہ تقرری سابق وزیرِ اعظم و مرکزی قائد چوہدری شجاعت حسین اور مرکزی سینیئر نائب صدر و وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی خصوصی ہدایات پر کی گئی، جبکہ نوٹیفکیشن وزیراعلی سندھ معاون خصوصی و مرکزی جنرل سیکرٹری طارق حسن اور چیف آرگنائزر ڈاکٹر امجد کی جانب سے جاری کیا گیا جبکہ اس موقع پر مرکزی ترجمان ملک غلام مصطفی اور وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کے پرسنل سیکرٹری عقیل رزاق و دیگر سنئیرز صوبائی و مرکزی عہدران نے شرکت۔اس موقع پر نو منتخب مرکزی نائب صدر صفدر خان باغی نے پارٹی قیادت کی جانب سے اعتماد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ قائد محترم چوہدری شجاعت حسین کے مشن کو آگے بڑھانے، پارٹی کو منظم کرنے آور عوامی خدمت کے لیے تمام توانائیاں بروئے کار لائیں گے۔ انہوں نے مرکزی و صوبائی سطح پر نو منتخب تمام عہدیداران کو بھی دل کی گہرائیوں سے مبارکباد بھی پیش کی۔یاد رہے کہ نو منتخب مرکزی نائب صدر صفدر خان باغی صوبہ خیبرپختونخوا پاکستان مسلم لیگ ق کے صوبائی ترجمان اور جنرل سیکرٹری رہے چکے ہیں ۔ںو منتخیب مرکزی نائب صدر صفدر خان باغی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مرکز میں نئے نو منتخب عہدیداران اور مرکزی قیادت پارٹی کو ملک بھر میں عوامی امنگوں کی ترجمان بنا کر ایک مضبوط اور فعال سیاسی قوت کے طور پر اپنا کردار جاری رکھے گی۔



