سندھ

صدر کی صحت بارے سوشل میڈیا اور بھارتی چینلز جھوٹی خبریں چلا رہے ہیں: ڈاکٹر عاصم

صدر مملکت کے معالج ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا ہے کہ افسوس ہے کہ سوشل میڈیا اور بھارتی چینلز من گھڑت خبریں چلا رہے ہیں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم کا کہنا تھا کہ صدر مملکت کے ٹیسٹ ہوئے جن سے پتہ چلا کہ کورونا ہوگیا ہے،ان کی طبیعت بتدریج بہتر ہو رہی ہے،یہ کہنا کہ صدر کو کورونا نہیں ہوا بالکل غلط ہے۔

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری سے ملاقاتوں پر پابندی برقرار ہے، کورونا کی شدت اب ویسی نہیں ہے جبکہ صدر کے اہل خانہ کو مکمل آگاہی فراہم کی جا رہی ہے،پیپلز پارٹی کا اپنا فیصلہ ہے ان کی کوئی فوٹیج جاری کریں یا نہیں۔

واضح رہے کہ صدر پاکستان آصف علی زرداری کورونا کا شکار ہونے کی وجہ سے کراچی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج ہیں،گزشتہ روز وزیراعظم پاکستان شہبازشریف نے فون پر صدر مملکت کی خیریت دریافت کی تھی، اور ان کی صحت سے متعلق دریافت کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You